بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے افغانستان كے دورے میں دارالحكومت كابل میں حكيم ناصر خسرو بلخی ثقافتی مركز میں دنيا كے سب سے بڑے قرآن كی زيارت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے''Khaama'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو 14 جون كو وزرائے خارجہ كے اجلاس میں شركت كے لئے كابل پہنچ گئے اوراسی دورے میں انھوں نے دنيا كے سب سے بڑے قرآن كی زيارت كی یے۔
یہ قرآن 215 صفحات پر مشتمل ہے اور اس كا طول عرض 228 بائی 155 سينٹی میٹر ہے۔ اسے افغانستان كے ممتاز خطاط محمد صبير حسينی نے 5 سال میں تيار كيا ہے یہ قرآن عالم اسلام كا ممتاز ترين قرآن ہے۔ یہ قرآن كابل شہر كے حكيم ناصر خسرو بلخی ثقافتی مركز میں ركھا گيا ہے۔
source : http://www.iqna.ir