اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

پاراچنار، القائم ٹرسٹ کیجانب سے شہداء کے لواحقین اور غرباء میں قربانی کا گوشت تقسیم

عید قربان کے موقع پر پاراچنار میں شہداء کے لواحقین اور غرباء میں القائم ٹرسٹ کراچی کی جانب سے قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عید قربان کے موقع پر پاراچنار میں شہداء کے لواحقین اور غرباء میں القائم ٹرسٹ کراچی کی جانب سے قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے پہلے دن نماز عید کے بعد پاراچنار میں علامہ سید شہنشاہ نقوی کے زیر نگرانی القائم ٹرسٹ کراچی کی جانب سے شہداء کے لواحقین اور غرباء میں مجلس علمائے اہلبیتؑ دفتر میں اجتماعی قربانی کرکے گوشت تقسیم کیا گیا۔ جس کے لئے القائم ٹرسٹ کراچی کے سندھ، پنجاب اور ہنگو کے اراکین نے پاراچنار آکر شہداء کے لواحقین اور غرباء کے ساتھ علامہ شہنشاہ نقوی کی حکم پر عید منایا۔ اس حوالے سے عید قربان کے پہلے دن نماز عید کے بعد مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار میں اجتماعی قربانی کا پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں شہداء کے لواحقین اور غرباء کے علاوہ القائم ٹرسٹ کراچی کے سندھ، پنجاب اور ہنگو سے آنے والے اراکین، مقامی علماء کرام، مقامی عمائدین اور دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام میں شہداء کے لواحقین اور غرباء نے قربانی کا گوشت لے کر علامہ شہنشاہ نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اظہار خوشی کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب کی اس کار خیر سے نہ صرف ہم خوش ہوئے  بلکہ ہمارے دلوں کو اطمینان بھی حاصل ہوئی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment