بين الاقوامی گروپ : مصری وہابيوں كے ايك گروہ نے ۲۳ ستمبر اتوار كو مصر كے صوبہ «دقهليه» میں واقع مسجد توحيد پر حملہ آور ہو كر اس مقدس مقام كے دروازے اور كھڑكياں توڑ ڈالیں ۔ ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الدستور " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ «دقهليه» كے شہر طلخا كے مضافاتی دیہات بساط كے رہائشيوں نے كہا : وہابيوں كا ايك گروہ گزشتہ رات دیہات كی مسجد توحيد پر قابض ہونے كی غرض سے مسجد پر حملہ آور ہوا جس پر ان كی مقامی لوگوں سے لڑائی ہو گئی ۔ دیہات كے رہائشی محمود مقبل نے كہا : وہابيوں نے مسجد كا آہنی دروازہ ، منبر اور كھڑكياں توڑ ڈالیں ليكن بڑی مقدار میں مقامی لوگوں كے جمع ہونے كے بعد وہ فرار ہو گئے ۔
source : http://www.iqna.ir