اردو
Friday 1st of December 2023
0
نفر 0

جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے سے عراقی عالم دین کا انتباہ

جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے سے عراقی عالم دین کا انتباہ

عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین ’’حجت الاسلام شیخ علی باسون‘‘نے شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدروالدین حسون کے ساتھ ملاقات میں جدیدیت کے بہانے مسلم نوجوانوں میں زہریلے خیالات کو پھیلانے کی دشمنوں کی کوششوں کے بابت خبردار کیا ہے۔

دونوں علماء نے اس ملاقات کے دوران عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مسلم ممالک میں تشدد کے پھیلاؤ کو تشویشناک قراردیا۔

اس ملاقات میں مفتی اعظم نے مسلمانوں  کے درمیان اتحاد کوفروغ دینے میں مراجع تقلید کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے مسلمانوں اور مختلف ادیان کے پیرو کاروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔

عراقی مذہبی رہنما نے انتہاپسندی کا مقابلہ کرتے ہوئے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ میڈیا انتہاپسندی اور تباہ کن نظریات کہ جس کا مقصد تمام مسلمانوں بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو نقصان پہنچانا ہے کا مقابلہ کرنے میں اہم رول ہے۔

انہوں نے جدیدیت کے نام پر نوجوان نسل کو نشانہ بنانےکی معاندانہ کوششوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ دشمنان اسلام نوجوانوں میں زہریلے خیالات کو پھیلاکر لوگوں کے درمیان بنیادی تصورات اوراخلاقیات کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن کی تلاوت کرنا ایل فٹ بال اسٹارکا گراؤنڈ میں ...
ائمہ مساجد سياسی مسائل سے اجتناب كریں: مصری وزارت ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
شیخ زکزکی، ظلم کے حصار میں!
الجزائر 20 ویں اسلامی فقہ سمينار كی ميزبانی كرے گا ...
امریکی ریاست میسا چوسٹ میں مسجد پر حملہ
ایران کی خارجہ پالیسی حکمت سے بھرپور ہے: سینئر ...
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
تیونس کی ائمہ جمعہ و جماعت یونین؛
مصر؛ دس افراد کو سزائے موت دینے کا حکم جاری

 
user comment