کوسووو میں ایک نئی جامع مسجد کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں مجلس اسلامی وقف کے اعلی حکام اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ہے۔
مقامی لوگوں کے نمائندے شعبان کامبری نے کہا ہے کہ اس علاقے کو ایک نئی جامع مسجد کی ضرورت ہے اور اس مسجد کا نام علاقے کے شہداء کے نام پر رکھا جائے گا۔
توسوز علاقے کی جامع مسجد کے امام جماعت شیخ فتی اسحاق نے کہا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر کی بہت زیادہ اہمیت ہے بالخصوص کہ جب یہ مسجد مقامی لوگوں کے تعاون سے بنائی جا رہی ہو۔قابل ذکر ہے کہ مقامی لوگوں نے اس جامع مسجد کی زمین کو خریدنے کے لیے ۸۰ہزار یورو اعطا کیے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ایک سال کے اندر اس جامع مسجد کو بنا لیا جائے گا۔
source : http://www.abna.ir