اردو
Monday 1st of July 2024
0
نفر 0

صہیونی دہشت گردی؛ الله اکبر کا ورد کرنے والوں پر حملے کے لئے کتوں کی تربیت

صہیونی ریاست کے رکن پارلیمنٹ ( کنشت) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایسے کتوں کو تربیت دے رہی ہے جو اللہ اکبر کا ورد کرنے والے افراد پر حملے کریں گے۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کنشت کے عرب رکن «احمد الطیبی» نے صہیونی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج کی ایک یونٹ کتوں کی تربیت کے لئے تشکیل دی گئی ہے یہ کتے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے اور ورد کرنے والے عرب مسلمانوں پر حملے کریں گے!

 

انھوں نے صہیونی ریاست کے وزیر جنگ "ایہود بارک" سے مخاطب ہوکر کہا: «تم کیسے کتوں کی تربیت کرتے ہو تا کہ وہ مسلمانوں کو پہچان سکیں؟ تمہارے خیال میں اللہ اکبر کے معنی کیا ہیں؟ تم اپنے کتوں کو کیا سکھا رہے ہو کہ وہ مسلمانوں کا سامنا کرتے ہوئے وہی عمل انجام دیں؟»
انھوں نے اس کے بعد صہیونی پارلیمان سے مخاطب ہوکر کہا: «تم کہاں پہنچ سکے ہو؟ تم کس کھائی میں سقوط کرگئے ہو؟

اس وحشیانہ صہیونی حیلہ گری سے پردہ اٹهنے کے بعد صہیونی پارلیمان کے بعض نمائندوں کے چہروں پر شرمندگی کے اثرات ہویدا ہوگئے اور الطیبی نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: «دیکھ رہا ہوں کہ تم میں سے بعض افراد اپنے ماتھے سے شرمندگی کا پسینہ پونچھ رہے ہو؛ لیکن عین ممکن ہے کہ تم سب آخر کار اپنی فوج کے کرتوتوں کی وجہ سے اپنی شرمندگی کا پسینہ پونچھنے پر مجبور ہوجاؤگے»۔

طیبی نے کہا: کیا تم کلمہ "اللہ اکبر" سے خوفزده ہو؟ میں تم سب کے سامنے کہتا ہوں الله اکبر!! کیا تمہارے درمیان کوئی کتا ہے جو مجھ پر حملہ کرے؟»

قابل ذکر ہے کہ کتے تربیت کرنے والے یونٹ کے رکن صہیونی فوجیوں کے افراد خاندان نے کہا ہے کہ انھوں نے ان کتوں کی ہولناک نمائش کا تماشا اپنی آنکھوں سے دیکها ہے جو "اللہ اکبر" کہنے والے عرب مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=175468
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام عدالت و آزادی کا دین ہے
غدیر ھمارا پاک و پا کیزہ عقیدہ
اہم شیعہ تفاسیر کا تعارف
حق وہ ہے جس کی گواہی دشمن بھی دے
حضرت زینب (س) کی سیرت حریت پسند مسلمانوں کی روش ہے
امام زین العابدین علیہ السلام اور ان کے القاب
ایک ہندوستانی نوجوان نے شیعہ مذہب قبول کر لیا
نبوت عامہ (چوتھی فصل )
ماں کے بغير زندگي
آداب معاشرت رسول اکرم (ص )

 
user comment