دار العرفان الشیعی تحقیقاتی مرکز نے سن ۱۳۷۷ش میں اپنے کام کو زیر نظر حضرت استاد حسین انصاریان شروع کیا۔ اس دینی مؤسسہ نے وزارت فرہنگ اور ارشاد اسلامی سے اجازت نامہ کی بنا پرمندرجہ ذیل شراءط کے ساتھ تأسیس ہوا۔ اہداف اور فعالیت کے مضامین: ہمارا ہدف یہ ہے کے ہم نبی اکرم (ص) کے اس حدیث کی بنا پراپنے اہداف کو شروع کریں(انی تارک فیکم ثقلین کتاب اللہ و عترتی اھل بیتی) اور عقیدتی حدود جو مکتب آل محمد(ص) میں ہیں ان کی حفاظت کریں۔ اس مؤسسہ کے اہداف اور مضامین مندرجہ ذیل ہیں : 1۔ اس مؤسسہ کی پوری کوشش یہ ہے تا کے وہ ملک میں اور ملک سے باہر کے لوگوں کے اندرمحمد و آل محمد(ص) کی شناخت دے سکے۔ 2۔ مقالات کو لکھنا اوردینی کتابوں کو دوسری زبانوں میں ترجمہ کروانا ۔ ۳۔ نمایشگاہ اور فرہنگی ہنری کانسرنسوں میں حکومتی اور غیر حکومتی (یعنی پراءوٹ) مراکز کا ساتھ دینا ۴۔ یہ مؤسسہ فرہنگی کاموں میں بھی پیش قدم ہے کتابوں کی پبلیکیشن اور سوفٹویرز ۵۔ اس موسسہ کی تمام کوشش یہ ہے تا کے تمام تاریخی چیزوں کو جمع کریں تا کے میراث فرہنگی شعبہ کی مدد کر سکیں۔ ۶۔ اندرونی ملک اور دیگر ممالک کے ہنری اور مذہبی مراکز کے ساتھ مرتبط رہنا ۷۔ کتابوں کو مجوز کے ساتھ چھاپ کرنااور کتابوں کو مختلف عناوین میں چھاپ کرنا اور اپنے شیعہ مکتب کو زندہ رکہنا۔ ۸۔ پرواءوٹ اور عمومی کتابخانے کی بنیاد رکہنا جس میں مذہبی آڈیو اور وڈیوز ہوں۔ ۹۔ ساءٹ کا بنانا جس کے ضریعے سےاسلامی علوم کو رواج دیا جاءے ۱۰۔ ایک مرکز بنایا جا ءے جہاں انٹرنیٹ ،ٹلفنی اور حضوری لوگوں کے عقیدتی،اخلاقی،گہریلو اور اجتماعی سوالوں کے جوابات دءے جاءیں۔ ۱۱۔اسپشل مرکز بنایا جاءے جہاں مبلغین اور تبلیغ کرنے والوں (ملک میں یا ملک کے باہر) کی تربیت کی جاءے۔ ۱۲۔حضرت استاد حسین انصاریاں کے کتابوں کو جمع کرنا اورچھپوا نا۔ بخصوص ان چار دہوں میں استاد کی مجالس ،کتابیں اور ان کے افکارنے جوانوں پر بڑا اثر لایا ہے ۔استاد کی کتابیں جےسے کے۸۰ جلدیںجو۵۰ عناویں کے ساتھ اور ۵ہزار گھنٹے مجلسوں کے جو ۴۸۰ موضوعات کے ساتھ ہیں،جیسے عقاءد،سیرت اہل بیت ،اخلاق،تفسیر قرآن،عرفان اسلامی اور کلام یہ تمام کی تمام کتابیں اس تحقیقی مرکز کے زیر نظر چھاپ ہوءی ہیں۔ پروردگار کے توفیقات سے اس مؤسسہ کی زیر نظرکچھ ساءٹس بھی چل رہی ہیں۱:عرفان(www.erfan.ir) ،۲:انصاریان(www.ansarian.ir)، ۳: امام سجاد(www.emamsajjad.com), ۴:اسلام شیعہ(www.shieh.ir) کے تمام کی تمام ساءٹس ۲۸ زندہ زبانوں میں تمام دنیا میں کام کر رہی ہیں۔ سب سے اہم حصہ کے تقریباً ۳ ہزار مجالس مختلف عناوین کے ساتھ عوام کے ہاتہوں میں دی گءی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مذہبی پروگرامز اور کءی ہزار سوال و جواب کے جو عقیدہ،اخلاق ،کلام اور فقہ کے عناوین پر ہوں ان کے جوابات دءے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ قرآن مجید ، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کا جو خود استاد نے ترجمہ کیا ہے وہ بھی موجود ہے . اسلامی معارف نے طالب علموں اور ریسرچرز کے لءے خوشخبری دی ہے کے استاد انصاریان کی تمام مجالس نءی ایڈیشن کے ساتھ مجموعہ سیری کے عنوان سے پرنٹ ہوں گی۔ اس طریقے سے استاد کی انسان ساز تقاریرجو شیعہ موثق کتابوں سے بیان کی گءی ہیں کتاب کی صورت میں پبلیک کے ہاتھوں میں دی جاءیں کی ،اورایک منبع کی طور محققین اور علماء کے کام آسکتی ہیں۔ آخر میں پروردگار سے توفیق کی دعاء کی جاتی ہےاوراستاد کے چاہنے والوں سے گذارش کی جاتی ہے کے ضرورت کے طور پر اگر آپ استاد کے کتابوں اور مجالس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیں تو مندرجہ ذیل مؤسسہ کی اڈرس پر رابطہ کر سکتے ہیں،ہم آپ لوگوں کے سوالوں کے جوابات کو جلد از جلد دیں گے۔ ڈوک اڈریس:قم، خیابان شہید فاطمی (دورشہر)، گلی نمبر۱۹،بلاک نمبر۲۷ ٹلفن نمبر:0251-7735357-7736390 دورنگار:025-7830570 ایمل: info@erfan.ir