حدیث و اخلاق
ویسے تو غیبت ایک عملی بیماری ھے مگر اس کا ڈائریکٹ تعلق انسان کی روح سے ھے اور یہ ایک خطرناک روحانی بحران کی علامت و نشانی ھے جس کے سوتوں کو دل و جان کے گوشوں میں تلاش کرنا چاھئے ۔علمائے اخلاق نے اس کی پیدائش کے متعد اسباب ذکر فرمائے ھیں جن میں اھم ترین اسباب حسد ،غصھ، خود خواھی ، بد گمانی ھیں ۔ انسان سے جتنے بھی کام سر زد ھوتے ھیں وہ ان مختلف حالات کی پیدا وار ھوتے ھیں جن کا وجود انسان کے باطن میں ھوتا ھے اور انھیں اوصاف مذکورہ کے کسی ایک صفت