رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو
(26)
یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز (دنیا) سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں
(27)
ہم نے ہی اِن کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں اِن کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں
(28)
یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے
(29)
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ نہ چاہے یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہے
(30)
اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے، اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
(31)
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
(1)
پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
(2)
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
(3)
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
(4)
پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں
(5)
عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر
(6)
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے
(7)
پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے
(8)
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا
(9)
اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
(10)
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)
(11)
کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟
(12)
فیصلے کے روز کے لیے
(13)
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
(14)
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
(15)
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
(16)
پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے
(17)
مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں
(18)
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
(19)