براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ النبإ - جزء سي ام - سورۃ نبأ - صفحہ 582

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
المرسلات 
سورۃ نبأ 
النازعات 
بسم‌الله
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ١ عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ ٢ الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ٣ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ٤ ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ٥ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا ٦ وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ٧ وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا ٨ وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ٩ وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا ١٠ وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ١١ وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ١٢ وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ١٣ وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا ١٤ لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا ١٥ وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا ١٦ إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا ١٧ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا ١٨ وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا ١٩ وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ٢٠ إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ٢١ لِلطَّاغِينَ مَآبًا ٢٢ لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا ٢٣ لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ٢٤ إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ٢٥ جَزَاءً وِفَاقًا ٢٦ إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ٢٧ وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا ٢٨ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا ٢٩ فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ٣٠
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟ (1) کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں (2) جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ (3) ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا (4) ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا (5) کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا (6) اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا (7) اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا (8) اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا (9) اور رات کو پردہ پوش (10) اور دن کو معاش کا وقت بنایا (11) اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے (12) اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا (13) اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی (14) تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی (15) اور گھنے باغ اگائیں؟ (16) بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے (17) جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے (18) اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا (19) اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے (20) درحقیقت جہنم ایک گھات ہے (21) سرکشوں کا ٹھکانا (22) جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے (23) اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے (24) کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون (25) (اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ (26) وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے (27) اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا (28) اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی (29) اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے (30)