براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ الأعلى - جزء سي ام - سورۃ اعلى - سورۃ غاشيه - صفحہ 592

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
الاعلى 
سورۃ غاشيه 
الفجر 
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ١٦ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ١٧ إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ١٨ صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ ١٩
بسم‌الله
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ١ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ٢ عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ ٣ تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً ٤ تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ ٥ لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ ٦ لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ ٧ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ ٨ لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ ٩ فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ١٠ لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً ١١ فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ ١٢ فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ ١٣ وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ ١٤ وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ ١٥ وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ ١٦ أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ١٧ وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ١٨ وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ١٩ وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ٢٠ فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ ٢١ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ ٢٢ إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ٢٣ فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ ٢٤ إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ٢٥ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ ٢٦
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو (16) حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے (17) یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی (18) ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں (19) کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟ (1) کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے (2) سخت مشقت کر رہے ہونگے (3) تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے (4) کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا (5) خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا (6) جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے (7) کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے (8) اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے (9) عالی مقام جنت میں ہوں گے (10) کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے (11) اُس میں چشمے رواں ہونگے (12) اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی (13) ساغر رکھے ہوئے ہوں گے (14) گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی (15) اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے (16) (یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟ (17) آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟ (18) پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟ (19) اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟ (20) اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو (21) کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو (22) البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا (23) تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا (24) اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے (25) پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے (26)