براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ العاديات - جزء سي ام - سورۃ عاديات - سورۃ قارعه - سورۃ تكاثر - صفحہ 600

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
العاديات 
سورۃ قارعه  سورۃ تكاثر 
العصر 
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ ١٠ إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ ١١
بسم‌الله
الْقَارِعَةُ ١ مَا الْقَارِعَةُ ٢ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ ٣ يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ ٤ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ ٥ فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ ٦ فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ ٧ وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ ٨ فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ ٩ وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ ١٠ نَارٌ حَامِيَةٌ ١١
بسم‌الله
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ١ حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ٢ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ٣ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ٤ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ ٥ لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ ٦ ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ٧ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ٨
اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ (10) یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا (11) عظیم حادثہ! (1) کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟ (2) تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟ (3) وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح (4) اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے (5) پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے (6) وہ دل پسند عیش میں ہوگا (7) اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے (8) اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی (9) اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟ (10) بھڑکتی ہوئی آگ (11) تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے (1) یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو (2) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا (3) پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا (4) ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) (5) تم دوزخ دیکھ کر رہو گے (6) پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے (7) پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی (8)