براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ الإنفطار - جزء سي ام - سورۃ انفطار - سورۃ مطففين - صفحہ 587

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
التكوير 
سورۃ انفطار  سورۃ مطففين 
الانشقاق 
بسم‌الله
إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ ١ وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ٢ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ٣ وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ٤ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ٥ يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ ٦ الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ ٧ فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ ٨ كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ ٩ وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ ١٠ كِرَامًا كَاتِبِينَ ١١ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ١٢ إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ١٣ وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ ١٤ يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ ١٥ وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ ١٦ وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ١٧ ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ١٨ يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ ١٩
بسم‌الله
وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ ١ الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ٢ وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ٣ أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ ٤ لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ٥ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ٦
جب آسمان پھٹ جائے گا (1) اور جب تارے بکھر جائیں گے (2) اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے (3) اور جب قبریں کھول دی جائیں گی (4) اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا (5) اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا (6) جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا (7) اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟ (8) ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو (9) حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں (10) ایسے معزز کاتب (11) جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں (12) یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے (13) اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے (14) جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے (15) اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے (16) اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ (17) ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ (18) یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا (19) تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے (1) جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں (2) اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں (3) کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن، (4) یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟ (5) اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے (6)