براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ الطارق - جزء سي ام - سورۃ طارق - سورۃ اعلى - صفحہ 591

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
البروج 
سورۃ طارق  سورۃ اعلى 
الغاشية 
بسم‌الله
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ١ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ ٢ النَّجْمُ الثَّاقِبُ ٣ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ ٤ فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ ٥ خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ ٦ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ ٧ إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ ٨ يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ ٩ فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ ١٠ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ١١ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ١٢ إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ١٣ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ١٤ إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا ١٥ وَأَكِيدُ كَيْدًا ١٦ فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا ١٧
بسم‌الله
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ١ الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ٢ وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ٣ وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ ٤ فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ ٥ سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ ٦ إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ٧ وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ٨ فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ ٩ سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ ١٠ وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ١١ الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ ١٢ ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ١٣ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ ١٤ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ ١٥
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی (1) اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ (2) چمکتا ہوا تارا (3) کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو (4) پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے (5) ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے (6) جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے (7) یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے (8) جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی (9) اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا (10) قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی (11) اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی (12) یہ ایک جچی تلی بات ہے (13) ہنسی مذاق نہیں ہے (14) یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں (15) اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں (16) پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو (17) (اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو (1) جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا (2) جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی (3) جس نے نباتات اگائیں (4) پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا (5) ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے (6) سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی (7) اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں (8) لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو (9) جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا (10) اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت (11) جو بڑی آگ میں جائے گا (12) پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا (13) فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی (14) اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی (15)