براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ المطففين - جزء سي ام - سورۃ مطففين - سورۃ انشقاق - صفحہ 589

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
المطففين 
سورۃ انشقاق 
البروج 
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ ٣٥ هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ٣٦
بسم‌الله
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ١ وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ٢ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ٣ وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ٤ وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ٥ يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ٦ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ٧ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ٨ وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا ٩ وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ ١٠ فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ١١ وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ١٢ إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ١٣ إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ ١٤ بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ١٥ فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ١٦ وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ١٧ وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ١٨ لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ١٩ فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٢٠ وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ سجدہ مستحب ٢١ بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ ٢٢ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ٢٣ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ٢٤ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ٢٥
مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں (35) مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے (36) جب آسمان پھٹ جائے گا (1) اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے) (2) اور جب زمین پھیلا دی جائے گی (3) اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی (4) اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے) (5) اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے (6) پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا (7) اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا (8) اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا (9) رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا (10) تو وہ موت کو پکارے گا (11) اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا (12) وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا (13) اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے (14) پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا (15) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی (16) اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے (17) اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے (18) تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے (19) پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے (20) اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ (21) بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں (22) حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے (23) لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو (24) البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے (25)