براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ قريش - جزء سي ام - سورۃ قريش - سورۃ ماعون - سورۃ كوثر - صفحہ 602

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
الفيل 
سورۃ قريش  سورۃ ماعون  سورۃ كوثر 
الكافرون 
بسم‌الله
لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ١ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ ٢ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ ٣ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ ٤
بسم‌الله
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ ١ فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ ٢ وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ٣ فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ ٤ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ٥ الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ ٦ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ ٧
بسم‌الله
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ١ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ٢ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ٣
چونکہ قریش مانوس ہوئے (1) (یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس (2) لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں (3) جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا (4) تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟ (1) وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (2) اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا (3) پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے (4) جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں (5) جو ریا کاری کرتے ہیں (6) اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں (7) (اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا (1) پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو (2) تمہارا دشمن ہی جڑ کٹا ہے (3)