براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ النجم - جزء بيست و هفتم - سورۃ نجم - سورۃ قمر - صفحہ 528

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
النجم 
سورۃ قمر 
الرحمن 
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ ٤٥ مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ ٤٦ وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَىٰ ٤٧ وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ ٤٨ وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ ٤٩ وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ ٥٠ وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ ٥١ وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ ٥٢ وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ ٥٣ فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ ٥٤ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ ٥٥ هَٰذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ ٥٦ أَزِفَتِ الْآزِفَةُ ٥٧ لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ ٥٨ أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ ٥٩ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ ٦٠ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ ٦١ فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩ سجدہ واجب ٦٢
بسم‌الله
اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ١ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ ٢ وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُسْتَقِرٌّ ٣ وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مِنَ الْأَنْبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ ٤ حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ ٥ فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُكُرٍ ٦
اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا (45) ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے (46) اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہے (47) اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی (48) اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے (49) اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا (50) اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا (51) اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ (52) اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا (53) پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا (54) پس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟" (55) یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے (56) آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے (57) اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیں (58) اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟ (59) ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟ (60) اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟ (61) جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ (62) قیامت کی گھڑی قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا (1) مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے (2) اِنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی ہر معاملہ کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا ہے (3) اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے (4) اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے مگر تنبیہات اِن پر کارگر نہیں ہوتیں (5) پس اے نبیؐ، اِن سے رخ پھیر لو جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پکارے گا (6)