براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ الليل - جزء سي ام - سورۃ ليل - سورۃ ضحي - سورۃ شرح - صفحہ 596

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
الليل 
سورۃ ضحي  سورۃ شرح 
التين 
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى ١٥ الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ١٦ وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى ١٧ الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ ١٨ وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ ١٩ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ ٢٠ وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ٢١
بسم‌الله
وَالضُّحَىٰ ١ وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ٢ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ٣ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ ٤ وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ٥ أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ ٦ وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ ٧ وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ ٨ فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ٩ وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ ١٠ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ١١
بسم‌الله
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ١ وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ ٢ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ ٣ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ٤ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٥ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٦ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ ٧ وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَبْ ٨
اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت (15) جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا (16) اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار (17) جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے (18) اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو (19) وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے (20) اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا (21) قسم ہے روز روشن کی (1) اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے (2) (اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا (3) اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے (4) اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے (5) کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ (6) اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی (7) اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا (8) لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو (9) اور سائل کو نہ جھڑکو (10) اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو (11) (اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ (1) اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا (2) جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا (3) اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا (4) پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے (5) بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے (6) لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ (7) اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو (8)