براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ النبإ - جزء سي ام - سورۃ نبأ - سورۃ نازعات - صفحہ 583

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
النبأ 
سورۃ نازعات 
عبس 
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ٣١ حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ٣٢ وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ٣٣ وَكَأْسًا دِهَاقًا ٣٤ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا ٣٥ جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا ٣٦ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا ٣٧ يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ٣٨ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا ٣٩ إِنَّا أَنْذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا ٤٠
بسم‌الله
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا ١ وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا ٢ وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا ٣ فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا ٤ فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا ٥ يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ٦ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ٧ قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ ٨ أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ ٩ يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ ١٠ أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً ١١ قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ١٢ فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ ١٣ فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ١٤ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ ١٥
یقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے (31) باغ اور انگور (32) اور نوخیر ہم سن لڑکیاں (33) اور چھلکتے ہوئے جام (34) وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے (35) جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے (36) اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں (37) جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے (38) وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے (39) ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا (40) قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں (1) اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں (2) اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں (3) پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں (4) پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں (5) جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا (6) اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا (7) کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے (8) نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی (9) یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟ (10) کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟" (11) کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!" (12) حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی (13) اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے (14) کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟ (15)