براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ المدثر - جزء بيست و نهم - سورۃ مدثر - سورۃ قيامت - صفحہ 577

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
المدثر 
سورۃ قيامت 
الانسان 
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ ٤٨ فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ ٤٩ كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ ٥٠ فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ ٥١ بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُنَشَّرَةً ٥٢ كَلَّا ۖ بَلْ لَا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ ٥٣ كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ ٥٤ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ ٥٥ وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ ٥٦
بسم‌الله
لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ ١ وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ٢ أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ ٣ بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ ٤ بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ ٥ يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ٦ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ٧ وَخَسَفَ الْقَمَرُ ٨ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ٩ يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ ١٠ كَلَّا لَا وَزَرَ ١١ إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ ١٢ يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ١٣ بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ ١٤ وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ ١٥ لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ١٦ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ ١٧ فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ ١٨ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ ١٩
اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی (48) آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں (49) گویا یہ جنگلی گدھے ہیں (50) جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں (51) بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں (52) ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے (53) ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے (54) اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے (55) اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے (56) نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی (1) اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی (2) کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ (3) ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں (4) مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے (5) پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟" (6) پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے (7) اور چاند بے نور ہو جائیگا (8) اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے (9) اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟" (10) ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی (11) اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا (12) اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا (13) بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے (14) چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے (15) اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو (16) اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے (17) لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو (18) پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے (19)