براہ کرم انتظار کریں

قرآن کریم - سورۃ الحاقة - جزء بيست و نهم - سورۃ حاقه - سورۃ معارج - صفحہ 568

متن کی ترتیبات
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
فونٹ کی قسم
فونٹ کا سائز
فونٹ کا رنگ
الحاقة 
سورۃ معارج 
نوح 
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ ٣٥ وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ٣٦ لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ ٣٧ فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ٣٨ وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ٣٩ إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ٤٠ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ ٤١ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ ٤٢ تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ ٤٣ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ ٤٤ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ٤٥ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ٤٦ فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ ٤٧ وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ ٤٨ وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ ٤٩ وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ ٥٠ وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ ٥١ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٥٢
بسم‌الله
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ١ لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ ٢ مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ ٣ تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ٤ فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ٥ إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا ٦ وَنَرَاهُ قَرِيبًا ٧ يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ ٨ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ٩ وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ١٠
لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے (35) اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا (36) جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا (37) پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو (38) اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے (39) یہ ایک رسول کریم کا قول ہے (40) کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو (41) اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو (42) یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے (43) اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی (44) تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے (45) اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے (46) پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا (47) درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے (48) اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں (49) ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے (50) اور یہ بالکل یقینی حق ہے (51) پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو (52) مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے (1) کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں (2) اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے (3) ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے (4) پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر (5) یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں (6) اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں (7) (وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا (8) اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے (9) اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا (10)