اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

جاہل کی پہچان

شمعون (یہودا کا پوتا اور جناب عیسیٰ کا حواری) نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں بیان فرمادیں.   

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    اگر اس کے ہمنشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔
•     
اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔
•     
اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔
•     
اگر تم اس کو کچھ دوگے تو نا شکری کرے گا۔
•     
اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے )تمھارے ساتھ خیانت کرے گا۔
•     
اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو(افشائے راز کا)الزام تم پر رکھے گا۔
•     
اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔
•     
اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔
•     
اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔
•     
اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔
•     
اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔
•     
نیکوں کی غیبت کرے گا۔
•     
اگر ہنسے گا تو اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔
•     
خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔
•     
خدا کو یاد نہیں کرے گا۔
•     
اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائے گا۔
•     
اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گا ۔


source : http://www.mahdimission.com/fekr/maqalat/other/jaheel.htm
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شام اور امیر تیمور کا واقعہ
صحیفہٴ امام علی علیہ السلام
روز دحو الارض
طولانی عمر کی مثالیں
توبہ کرنے والوں کے واقعات
شیعہ اثنا عشری عقائد کا مختصر تعارف
حضور اکرم ۖ کی بعثت کا مقصد
فلسفۂ رجعت
اخلاق کی قسمیں
حسین آؤ کہ آج دنیا کو پھر ضرورت ہے کربلا کی

 
user comment