اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

لیلۃ الرغائب؛ آرزؤوں کی شب اور دعا و مناجات کی شب

آج ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ ہے وہ رات جسے لیلۃ الرغائب کہا جاتا ہے ۔ یعنی آرزووں کی شب ...

 

اس عظیم رات کی مخصوص اعمال ہیں؛ ہماری اگر کوئی آرزو ہی تو اس کی برآوردگی کے لئے اللہ کی بارگاہ سے رجوع کیا جانا چاہئے چنانچہ سب سے پہلے ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنی چاہئے یعنی اپنے گناہوں پر اللہ کی بارگاہ میں ندامت کا اظہار اور دوبارہ گناہوں کے دلدل میں نہ پھنسنے کا وعدہ کرنا اور اس وعدے پر استوار رہنے کی توفیق مانگنا چاہئے. اس کے بعد اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس کے بعد اپنی شرعی خواہشوں کے لئے استغاثہ کرنا چاہئے.

ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ اللہ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور خداوند کریم غیبت کے سخت ترین ایام میں ایک لمحہ کے لئے بھی ہمارے ایمان و یقین میں کمی نہ آنے دے. 

ہم دنیا کے حملوں کا شکار ہیں؛ پوری دنیا ایک طرف ہے اور شیعیان اہل بیت (ع) ایک طرف؛

شیعیان اہل بیت (ع) اہل بیت (ع) کی سنت پر امت کی وحدت کی دعا کرتے ہیں اور دوسرے تیسرے انہیں مار دیتے ہیں۔

شیعیان اہل بیت (ع) یہود و ہنود اور اسلام کے نعرے لگانے والے گروہوں کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں. ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ مسلمانوں اور خاص طور پر شیعیان اہل بیت (ع) اللہ کی ہدایت و توفیق سے بہرہ مند ہوکر زمانے کی پہچان کے شعور سے مالامال ہوں اور وحدت و یکجہتی کو اپنا مطمع نظر بنائیں۔

 

 

اور اس سے بھی زیادہ اہم دعا یہ ہے کہ اللہ تعالی ولی اللہ الاعظم مہدی آخر الزمان عجل اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے ظہور کے ذریعے امت مسلمہ کو ذلت و خواری اور حقارت و ضعف سے نجات دلائے اور بے شک اس کے بعد اپنے لئے، اپنے والدین کے لئے، اپنی اولاد کے لئے اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے.

ہمین آج کی عصر میں تشیع کی صحیح و مؤثر حفاظت کرنے والے رہبر دانا حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی الخامنہ ای الخراسانی کی سلامتی، طول عمر، عظمت و عزت اور انقلاب مہدی سے انقلاب خمینی کے اتصال کی ضرور دعا کرنی چاہئے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایسے عصر میں پیدا کیا جب ہمارے سامنے امام خمینی کا انقلاب بپا ہوا اور ہم نے نہ صرف مرتے ہوئی تشیع کو زندہ ہوتا ہوا دیکھا بلکہ اسلام اور دنیا جہاں مین معنویت کے احیاء کے بھی ہم ہی گواہ ٹہرے۔

خداوند سے اپنے امور کی اصلاح اور اپنے ولی امر آخر الزمان عجل اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف کی سلامتی کے لئے دعا کریں ۔

خداوند کریم سے اپنی مرادیں طلب کریں ۔

کیوں کہ خداوند عالم نے اجابت کا وعدہ کیا ہے ۔

فرماتا ہے: جب بندہ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کے قریب ہوں اور جب وہ کوئی مراد مانگتا ہے تو میں اس کی مراد پوری کرتا ہوں ۔

تو آئیے آج کی رات خداوند کی رحمت اور لطف کی معرفت کے ساتھ ، اس کی رحمانیت ،علم وقدرت کے یقین کے ساتھ اس کی بارگاہ میں دعا کریں جو وہ ہماری رگ جاں سے بھی زیادہ قریب ہے 

اس شب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز کا حکم دیا ہے جس کی بہت زیادہ فضیلت ہے ۔ از جملہ یہ کہ اس نماز کی وجہ سے بہت سے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔

نماز لیلۃ الرغائب کا طریقہ

ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں اور جب نماز مغرب کا وقت آجائے تو نماز مغرب و عشاء کے درمیان ۱۲ رکعت نماز، دو، دو رکعت کرکے بجالائی جائے۔

ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد اور تین مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور بارہ مرتبہ قل ھو اللہ، پڑھیں ۔

نماز تمام کرنے کے بعد ۷۰ بار پڑھیں: اَللّہمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الاُْمِّىِّ وَعَلى آلِہ

پھر سجدے میں سر رکھیں اور ۷۰ مرتبہ پڑھیں : سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ

پھر سجدے سے سر اٹھائیں اور ۷۰ مرتبہ پڑھیں: رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجاوَزْ عَمّا تَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِىُّ الاَعْظَمُ

پھر سجدے میں سر رکھیں اور کہیں: سُبُّوحٌ قُدّوُسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ

پھر اپنی حاجت طلب کریں ، انشاء اللہ پوری ہوگی ۔

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=192497
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسین علیہ السلام کا وصیت نامہ ( حصّہ سوّم)
حضرت ابراہیم و اسماعیل اور تعمیر کعبہ
مكہ مكرمہ كے اعمال
شب قدر کی حقیقت
امام حسن علیہ السلام کے منتخب اقوال
کائنات کی سب سے برتر خاتون
نبی اکرم (ص) کے کھانا کھانے اور آرائش کے آداب
اعلي خاندان کي اعتقادي ضرورت
اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ ۶۔ همیں ...
اھل بيت کے فضائل اور قرآن

 
user comment