
امريكہ میں قرآن جلانے كے رد عمل میں كليسا میں قرآنی تعليم كی كلاسوں كا انعقاد
قرآنی سرگرمياں گروپ: امريكی رياست "ايلينيا" كے كليسا "First United Methodist" نے ايك گستاخ امريكی پادری كے قرآن جلانے كے اقدام كے رد عمل كے طور پر دين اسلام كی تعليمات كو بہتر سے بہتر سمجھنے كی غرض سے قرآن كريم سے آگاہی كی كلاسیں منعقد كرنے كا اقدام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Radiosawa" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ تعليمی پروگرام "قرآن كو نہ جلاؤ بلكہ اسے پڑہو اور ياد كرو" كے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے جس مٰں اس علاقے كے مقيم لوگ قرآن كريم كے انگريزی زبان كے ترجمے كے مطالعہ اور اس الہی كتاب كے مفاہيم كا جائزہ لينے كی دعوت دی گئی ہے۔
ان قرآنی كلاسوں كے انعقاد كا مقصد دين اسلام كی تعليم كو بہتر سمجھنا، آسمانی اديان كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كے قريب كرنا اور نرمی كو رائج كرنا ہے۔
ذرائع :