اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

حضرت امام باقر (ع) کے دور میں علوم اھلبیت علیھم السّلام کی اشاعت

حضرت کے زمانہ میں علوم اھلبیت علیہ السّلام کے تحفظ کا اھتمام اور حضرت کے شاگردوں نے ان افادات سے جو انھیں حضرت امام محمد باقر علیہ السّلام سے حاصل ھوئے، مختلف علوم وفنون اور بھی شعبوں میں کتابیں تصنیف کیں۔ ذیل میں حضرت کے کچہ شاگردوں کا ذکر ھے اور ان کی تصانیف کا نام درج کیا جا رھا ھے جس سے  اندازہ ھوگا کہ امام محمد باقر علیہ السّلام سے اسلامی دنیا میں علم ومذھب نے کتنی ترقی کی .

(1)ابان ابن تغلب : یہ علم قرآت اور لغت کے امام مانے گئے ھیں- سب سے پھلے کتاب غریب القرآن یعنی  قرآن مجید کے مشکل الفاظ کی تشریح انھوں نے ھی کی تھی آپ نے     141ھ  میں وفات پائی-

(2)ابو جعفر محمد بن حسن ابن ابی سارہ رو اسی علم قرآت, نحو اور تفسیر کے مشھور عالم تھے- کتاب الفصیل، معانی  القرآن وغیرہ پانچ کتابوں کے مصنف ھیں- 101ھ میں وفات پائی-

(3)عبداللّٰہ ابن میمون اسود القداح: ان کی تصانیف میں سے ایک کتاب مبعث نبی, رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور تاریخ زندگی میں اور ایک کتاب حالاتِ جنت و نار میں تھی۔105 ھ  میں وفات پائی-

 (4) عطیہ ابن سعید عوفی- پانچ جلدوں میں تفسیر قرآن لکھی-111ھ میں وفات پائی-

(5) اسماعیل ابن عبدالرحمٰن الدی الکبیر- یہ مشھور مفسر قرآن ھیں- جن کے حوالے تمام اسلامی مفسرین  نے سدی کے نام سے دیئے ھیں۔ 127ھ میں وفات پائی-

(6) جابر بن یزید جعفی, انھوں نے امام محمد باقر علیہ السلام سے پچاس ھزارحدیثیں سن کر یاد کیں جبکہ ایک روایت میں ستر ھزار کی تعداد بتائی گئی ھیں- اس کا ذکر صحاح ستہ میں سے صحیح مسلم میں موجود ھے- تفسیر, فقہ اور حدیث میں کئی کتابیں تصنیف کیں۔128 ھ  میں وفات پائی-

(7) عمار بن معاویہ وھنی: فقہ میں ایک کتاب تصنیف کی۔ 132 ھ   میں وفات پائی-

 (8)سالم بن ابی حفصہ ابو یونس کوفی: فقہ میں ایک کتاب لکھی۔ وفات 137ھ میں پائی-

 (9)عبدالمومن ابن قاسم ابو عبداللّٰہ انصاری: یہ بھی فقہ میں ایک کتاب کے مصنف ھیں- 147 ھ میں وفات پائی-

(10) ابوحمزہ ثمالی: تفسیر قرآن میں ایک کتاب لکھی, اس کے علاوہ کتاب النوادر اور کتاب الزمد بھی ان کی تصانیف میں سے ھیں-  150ھ  میں وفات پائی-

(11) زرارہ ابن اعین: بڑے بزرگ مرتبہ شیعہ عالم تھے ان کی علم کلام، فقہ اور حدیث میں بھت سی کتابیں ھیں- وفات 150 ھ-

(12) محمد بن مسلم: یہ بھی بڑے بلند پایہ بزرگ تھے- امام محمد باقر علیہ السلام سے تیس ھزار حدیثیں سنیں-  بھت سی کتابوں کے مصنف ھیں جن میں سے ایک کتاب تھی چھار صد مسئلہ اور ابواب حلال و حرام- وفات 150ھ

(13)  یحیٰی بن قاسم ابو بصیر اسدی جلیل المرتبہ بزرگ تھے- کتاب مناسک حج، کتاب یوم دلیلہ تصنیف کی-   150ھ میں وفات پائی-

(14) اسٰحق قمی: فقہ میں ایک کتاب کے مصنف ھیں۔

(15) اسماعیل بن جابر خثعمی کوفی: احادیث کی کئی کتابیں تصنیف کیں اور ایک کتاب فقہ میں تصنیف کی-

(16) اسمٰعیل بن عبدالخالق:بلند مرتبہ فقیھہ تھے- ان کی تصنیف میں بھی ایک کتاب تھی-

(17) بروالا سکاف الازدی: فقہ میں ایک کتاب لکھی-

(18) حارث بن مغیرہ: یہ بھی مسائل فقہ میں ابک کتاب کے مصنف ھیں-

(19) حذیفہ بن منصور خزاعی: ان کی بھی ایک کتاب فقہ میں تھی-

(20) حسن بن السری الکاتب: ایک کتاب تصنیف کی-

(21) حسین بن ثور ابن ابی فاختہ: کتاب النوادر تحریر کی-

(22) حسین بن حما عبدی کوفی: ایک کتاب کے مصنف ھیں-

(23) حسین بن مصعب بجلی: ان کی بھی ایک کتاب تھی-

(24) حماد بن ابی طلحھ: ایک کتاب تحریر کی-

(25) حمزہ بن حمران بن اعین: زرارہ کے بھتیجے تھے اور ایک کتاب کے مصنف تھے-

ان کثیر علماء فقھا و محدثین میں سےیہ چند حضرات ھیں  جنھوں نے امام محمد باقر علیہ السّلام سے علوم اھل بیت علیھم السّلام کو حاصل کرکے کتابوں کی صورت میں محفوظ  کیا- یہ اور پھر اس کے بعد امام جعفر صادق علیہ السلام کے دور میں جو سینکڑوں کتابیں تصنیف ھوئیں یھی وہ سرمایہ تھا جس سے بعد میں اصول کافی، من لا یحضرہ, تھذیب اوراستبصار ایسے بڑے حدیث کے خزانے جمع ھو سکے جن پر شیعیت فخر کرتی رھی ھے


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دنيا اور آخرت ميں نبي کے علم بردار
علی علیہ السّلام۔ دوہری قوت والی شخصیت
حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں چالیس احادیث
۱۳ رجب المرجب حضرت علی (س) کی ولادت با سعادت کا ...
حضرت امام علی نقی علیہ السلام
امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟
حضرت علی(ع) قرآن اور سنت کی روشنی میں
مولود کعبہ
امام حسن عسکری (ع) اور شیعیان آل محمد (ص) کی حاجت ...
امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام کی شہادت اور اس کے ...

 
user comment