
اسپین کے علاقے روما کالڈراس میں مسجد کی تعمیر کی مخالفت
بین الاقوامی: اسپین کے شہر میڈرڈ کے شمالی مغربی علاقے کو یادو بیالبا میں مقیم لوگوں نے روما کالڈراس کے علاقے میں مسجد کی تعمیر کی مخالفت کی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق کویادو بیالبا کے بعض لوگوں نے گزشتہ روز روکالڈراس میں مسجد کی تعمیر کی جگہ پر اکٹھے ہو کر اس مسجد کی تاسیس پر اعتراض کیا ہے جس کے بعد پولیس نے آ کر لوگوں کو متفرق کیا ہے۔
الایمان مسجد کی اسلامی انجمن "یمان" نے ۲۰۰۹ء میں کویادو بیالبا شہر کی میونسپل کمیٹی سے مسجد کی تعمیر کے پرمٹ کا مطالبہ کیا تھا لیکن میونسپل کمیٹی نے ابھی اس کی اجازت نہیں دی ہے۔
میونسپل کمیٹی میں عوامی پارٹی کے ترجمان آگوسٹین خوازر نے مسجد کی تعمیر پر اعتراض کرنے والوں کی حمایت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ منصوبہ علاقے میں آمدورفت کو مشکل بنا دے گا کیونکہ اس طرح کے مکان کے لئے پارکینگ کا انتظام نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم کسی دین کے مخالف نہیں ہیں لیکن اس علاقے میں مسجد کی تعمیر سے بھیڑ ہو جائے گی۔