اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

فرشتوں کے ہم نشین بن جاؤ(۱)

ہم سب کی یہ شدید خواہش ہوتی ہے کہ زندگی کے مصائب اور مشکلات میں کوئی غیبی مدد ہم تک پہنچے اور ہمیں مصیبت سے نجات دلاۓ ۔

کیا اس خواہش کے حصول کا کوئی راستہ موجود ہے ؟

قرآن مجید کی نورانی آیات اس سوال  کا جواب مثبت دیتی ہیں لیکن کچھ شرائط کے ساتھ ۔ اب وہ کون سی شرائط ہیں جن   پر عمل کرنے کے بعد ہم ملائکہ کی یاری حاصل کر پاتے ہیں ۔ یہ شرائط مندرجہ ذیل ہیں ۔

1۔ ایمان

اللہ تعالی کے حکم سے فرشتے مومن لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں ۔ اس بات کو سمجھنے کے لیۓ ہم سورہ آل عمران کی آیت نمبر 124 سے رہنمائی لیتے ہیں جس میں ذکر ہے کہ

«اِذ تَقولُ لِلمؤمنین ألَن یَکفِیَکُم أن یُمِدَّکُم رَبُّکُم به ثلاثه آلافٍ مِنَ الملائکهِ مُنزَلین»

جب آپ مومنین سے کہہ رہے تھے: کیا تمہارے لیے کافی نہیں ہے کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتے نازل فرما کر تمہاری مدد کرے ؟

 مندرجہ بالا ذکر شدہ آیات کے  بعد  اللہ تعالی  مزید فرماتا ہے کہ اس بات کا  خیال رہے کہ فرشتوں کا تمہاری مدد کے لیۓ آنا صرف تمہاری حوصلہ افزائی ، بشارت ، اطمینان  اور روح کی تقویت کے لیۓ ہے وگرنہ کامیابی  تو صرف خدا کی طرف سے ہی نصیب ہونی ہوتی ہے جو ہر چیز پر قادر  ہے اور حکمت والا ہے ۔  


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قبور او لیاء الہی اور وہابیت کے مظا لم
ماہ رجب کی فضیلت اور اس کے اعمال
امام علی کا مرتبہ شہیدمطہری کی نظرمیں
ام ابیھا کے معنی میں مختصر وضاحت
مناجات و استغفار
پیغمبر اكرم (ص) كے والد اور اجداد كے مومن ہونا
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
جاہلوں کی نشانیاں
صدقہ کیسے اور کس کو دیں؟ کم از کم صدقہ کتنا ہونا ...
آج لوگوں کے معنوی اعتماد اور امید کا مرکز علماء ...

 
user comment