اردو
Friday 27th of December 2024
0
نفر 0

چار سخت ترین حالات کے لئے چار ذکر خدا

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے : تعجب ہے اس پر جو چار چیزوں سے ڈرتا ہے لیکن چار کلمات کا سہارا نہیں لیتا ۔

۱۔ تعجب ہے اس پر جس پر خوف طاری ہوتا ہے وہ کیوں کر ذکر " حسبنا الله و نعم الوکیل " (سورہ آل عمران، آیت/ ۱۷۳) کی پناہ نہیں لیتا جبکہ خداوند عالم نے اس ذکر کے بعد فرمایا ہے : پس ( وہ لوگ جو جہاد کے ارادے سے نکلے اور ان پر شیطان کے ڈرانے کا اثر نہیں ہوتا اور انھوں نے اس ذکر کا سہارا لیا ) وہ خداوند عالم کی جانب سے دی ہوئی نعمت( عافیت) کے ساتھ اور اس کے علاوہ تجارت میں فائدے کے ساتھ واپس پلٹے اور ان کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوا ۔

۲۔ تعجب ہے اس پر جو غمگین ہے وہ کیوں ذکر " لا اله الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین  " ( سورۂ انبیاء ، آیت/ ۸۷) کا سہارا نہیں لیتا ۔ اس لئے کہ خداوند عالم نے اس ذکر کے بعد فرمایا ہے " پس میں نے یونس کو اس ذکر سے تمسک کی وجہ سے غم سے نجات دیا اور اسی طرح مومنین کو نجات دیتے ہیں " (سورہ انبیاء ،آیت/ ۸۸)

۳۔ تعجب ہے اس پر جو مکر و فریب کا شکار ہوا ہے وہ کیوں ذکر " افوض امری الی الله، ان الله بصیر بالعباد " (سورۂ غافر، آیت/ ۴۴) کا سہارا نہیں لیتا ۔ چونکہ خداوند عالم نے اس کے بعد فرمایا ہے : " پھر خداوند نے (موسیٰ کو اس ذکر کی وجہ سے) فرعونیوں کے مکر و فریب سے نجات دی " (سورہ غافر ،آیت/۴۵)

۴۔ تعجب ہے اس پر جو دنیا اور اس کی خوبصورتی کا طالب ہے وہ کیوں ذکر " ماشاءالله لاحول و لاقوة الا بالله " کا سہارا نہیں لیتا۔ چونکہ خداوند عالم نے اس ذکر کے بعد فرمایا ہے : " ایک شخص جو مال دنیا سے محروم تھا اس نے ایسے آدمی کو خطاب کیا جس کے پاس مال دنیا تھا ) اور کہا : اگر تم مال اور اولاد کی وجہ سے مجھے اپنے سے کمتر سمجھتے ہو تو خداوند مجھے تیرے باغ سے اچھی باغ عنایت کرے ۔


source : http://www.al-hadj.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کربلا میں فتح کس کی اور کیوں ؟
سجدے کے ليے مناسب چيز
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی زندگی پر ایک ...
امام زین العابدین ـکی پندرہ مناجات
بغض اہلبيت (ع) كے اثرات (تیسرا حصّہ)
لیلة الرغائب کے اعمال
عید غدیر و جشن غدیر مبارک
سوم یار نبی(ص) حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ
پیامبر رحمت(ص) کی عملی زندگی کے چند نمونے -2
حضرت امام علی علیہ السلام کی وصیت اپنے فرزند حضرت ...

 
user comment