اردو
Friday 26th of July 2024
0
نفر 0

روز قدس روز اسلام ہے

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی جانب سے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردئے جانے سے مسئلہ فلسطین زندہ ہوچکا ہے اور ساری قومیں صیہونی حکومت کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں

اس سال علاقے کی انقلابی قومیں زور وشور سے روز قدس منانے کی تیار کررہی ہیں اور ان کےعزم و ٹھوس ارادوں سے لگتا ہےکہ وہ نہ صرف روز قدس منانے بلکہ قدس کو آزاد کرانے کا بھی حوصلہ رکھتی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ اس سال مسلمان قومیں زیادہ احساس ذمہ داری اور سنجیدہ عزم و ارادے کے ساتھ یوم قدس منائيں گي۔

رامین مہمان پرست نے خلیج فارس اور شمالی افریقہ میں اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ گذشتہ مہینوں کے حالات کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہےکہ علاقے کی قومیں اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور بڑی طاقتوں سے جو صیہونی حکومت کی حامی ہیں وابستگي ختم کرنے کی سمت بڑھ رہی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے نائـب اسپیکرمحمد رضا باہنر نے پارلمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا ہےکہ عظیم اسلامی امۃ اور دنیا کے آزاد ضمیر انسان ملت ایران کے ساتھ مل کر جمعۃ الوداع کو صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائيں گے۔

باہنر نے کہا کہ آج ملت فلسطین کی صدائے احتجاج اور اسکا خون ناحق ڈکٹیٹروں کے سروں پر ننگي تلوار بن کر لٹک رہا ہے اور آج متعدد ڈکٹیٹروں کو انقلابی قوموں کی عدالتوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ حکومتوں کےخاتمے اور ہر اسلامی ملک کی آزادی سے صیہونی حکومت ایک قدم پیچھے چلی جائے گي۔ ادھر پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس انشاء اللہ اس شان و شوکت سے منایا جائے گا کہ فلسطین قوم کو امید اور حوصلہ مل جاے گا اور صیہونی حکومت مایوسی کی اندھی کھائي میں گرجائے گي۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر قبضہ مغرب کے شیطانی دماغوں کی سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا جب مغرب کے حکام یہ دیکھتےہیں کہ ساری دنیا میں جمعۃ الوداع کو فلسطین کے حق میں اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں تو ان پر لززہ چھاجاتا ہے۔

قابل ذکر ہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی جانب سے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردئے جانے سے مسئلہ فلسطین زندہ ہوچکا ہے اور ساری قومیں صیہونی حکومت کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں۔ اس سال یوم قدس کو اسلامی بیداری کی سپورٹ بھی حاصل ہے اسی بناپر امید کی جاتی ہےکہ قبلہ اول کی آزادی کے خواہاں بھر پور طرح سے یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کریں گے کیونکہ ڈکٹیٹروں کو گرانے کے لئے سب کو سڑکوں پرآکر نعرے لگانے ہونگے اور بے دفاع مظلوم فلسطینی قوم کا دفاع کرنا ہوگا۔ عالمی یوم قدس صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کرنےوالے عرب اور مسلمان حکمرانوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ صیہونی حکومت سے ساز باز کرنا ان کے خاتمے کے معنی میں ہے اور اگر وہ صیہونی حکومت، ا مریکہ اور یورپ سے نزدیک ہونے کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے تو ان کا انجام بھی یقینا مصر، تیونس اور لیبیا کے ڈکٹیٹروں جیسا ہی ہوگا۔


source : http://www.taqrib.info
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایمان ابو طالب: مخالفین کے دلائل کا تجزیہ
قرآن پڑھنے والے فلاح پانے والے ہیں
خطبہ امام زینُ العابدین(ع)
انسانیت میں اصل وحدت کی تحقیق اور شھریوں کی اتباع
آپ کی اہل بیت سے آخری رخصت
کربلا درس انسانیت
نہج البلاغہ کی شرح
چالیس حدیث والدین کےبارے میں
محرم الحرام اور وحدت مسلمین
انبیاء کی خصوصیات

 
user comment