اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

امام خمینی کی شخصیت کو خراج عقیدت

 

لبنان کے مشرقی علاقے بقاع کے عیسائي رہنما الیاس رحال نے امام خمینی رح کی تئيسیوں برسی کی مناسبت سے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امام خمینی نے دین، ایمان، اخلاق اور انسانیت کو حقیقت سے روشناس کرایا ہے اور انہیں حیات تازہ عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی ایک بے نظیر شخصیت اور ایمان و انقلابی اقدار کے لحاظ سے مکمل نمونہ عمل ہیں، الیاس رحال نے کہا کہ آپ نے ایمان و انقلاب و حکومت کا الگ نمونہ پیش کیا بنابریں ہم آپ کی شخصیت کے اثرات واضح طورپر دیکھ رہے ہیں۔

اس عیسائي رہنما نے کہا کہ امام خمینی کے اسلامی انقلاب نے عالمی سطح پر اسلام کو سربلندی عطا کی اور عالم اسلام کو گوشہ نشینی سے نکالا جس کے نتیجے میں آج مسلمان سامراج کے سامنے ایک طاقتور ملت کی حیثیت سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

ادھر چین کی ایک علمی شخصیت اور اقلیتوں کے امور کے ماہر لی پوی لون نے کہا ہے کہ امام خمینی درحقیقت ایک ایسا نور تھے جنہيں لوگوں کی ہدایت کے لئے خدا نے چنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جبر و تشدد کی اس دنیا میں امام خمینی کی انصاف پسندانہ تحریک آج بھی قوموں کی امید بنی ہے اور آپ کے افکار و نظریات انسانوں کی مدد کررہے ہیں۔

چین کے اس پروفیسر نے کہا ہم امام خمینی سے محبت کرتےہیں کیونکہ وہ ساری انسانیت کی بھلائي کے خواہاں تھے اور سارے آزاد ضمیر انسان انہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جو بھی آزادی اور عدل و انصاف کو پسند کرتا ہے وہ امام خمینی رح سے محبت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جنگل کا قانون حاکم ہے لھذا ہمیں خمینی کی پیروی کرتے ہوئے شیاطین کو نابود کرنے کی جدوجہد کرنا چاہیے۔ چین کے اس ماہر نے کہا کہ انہوں نے امام خمینی رح سے متاثر ہوکر ایک شعری مجموعہ ترتیب دیا ہے جس کا نام پائدار عشق رکھا ہے۔

 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بازار اسلامی حکومت کے سایہ میں
دور حاضر کی دینی تحریکیں
نیک گفتار
اسلامی بیداری 1
ہندو مذہب میں خدا کا تصور و اجتماعی طبقہ بندی
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اسباب
مثالی معاشرے کی اہم خصوصیات۔
مردوں کے حقوق
یوم قدس کی تاثیر

 
user comment