براہ کرم انتظار کریں

فرانسیسی مسلمانوں کا نوجوان طبقہ دوسرے مذاہب کی نسبت اپنے دین پر زیادہ کاربند ہے

بین الاقوامی: ایک تحقیق کے مطابق فرانس کے مسلمانوں کا نوجوان طبقہ اپنے دین کی تعلیمات پر دوسروں سے زیادہ کاربند ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں انجام دی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرانس کے مسلمانوں کے نوجوانوں کا 90 فیصد طبقہ دوسرے ادیان کے پیروکاروں کی نسبت اپنے دین پر زیادہ کاربند ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں یہودیت اور عیسائیت کے پیروکار بڑی تیزی سے سیکولرزم کی طرف راغب ہو رہے ہیں جبکہ مسلمان لوگ اپنے عقیدہ پر کاربند ہیں اور ان پر دوسرے عقائد کا کوئی خاص اثر نہیں ہورہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ مسلمان نوجوان اپنے دین کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہیں جبکہ دوسرے ادیان کے پیروکار اپنے عقائد اور دین سے منحرف ہوکر سیکولرز کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں