براہ کرم انتظار کریں

عراق میں دنیا کے طولانی ترین قرآن کی کتابت

بین الاقوامی: عراق میں دنیا کے طولانی ترین قرآنی نسخے کی کتاب کی جا رہی ہے اس قرآنی نسخے کی لمبائی 5 سے 6 ہزار میٹر ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانس کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر شائع کی ہےکہ خطاطی کے ماہر ایک عراقی شخص نے طویل ترین قرآنی نسخے کی کتابت کے کام کا آغاز کیا ہے۔ اس قرآنی نسخے کی لمبائی پانچ سے چھ ہزار میٹر ہو گی۔ 

خطاطی کے ماہر 25 سالہ "حسین الخسران" انتہائی خوبصورتی سے قرآنی آیات کو تحریر کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جمہوریہ تاتارستان میں طولانی ترین قرآنی نسخے کی کتابت ہوئی تھی جس کی لمبائی دو اور چوڑائی ڈیڑھ میٹر تھی۔

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں