براہ کرم انتظار کریں

شام میں باغی گروہ جبھۃ النصرہ کا رہنما ہلاک

 

ابنا: جبھۃ النصرہ نہایت انتھا پسند گروہ ہے جو القاعدہ سے وابستہ ہے۔ اس گروہ کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جبھۃ النصرہ کےسرغنہ ابو محمد جولانی کو جمعے کے دن مغربی شہر لاذقیہ کے مضافات میں ہلاک کردیا گيا۔ ادھر دمشق کے مضافاتی میں العتیبہ جھیل کے قریب فوج کی کاروائيوں میں چالیس دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق النصرہ کے دیگر ذرائع کا کہنا ہے الجولانی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکتی۔ اے پی نے دمشق کے نواح میں باغیوں کے ایک کمانڈر سے رابطہ کیا، جس نے یقین ظاہر کیا کہ الجولانی ’زندہ‘ ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب باغی دھڑے پھوٹ کا شکار ہیں اور انہیں لڑائی میں بھاری نقصانات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہی دمشق کے ایک نواحی علاقے میں فوج نے کم ازکم 40 باغیوں کو ہلاک کر دیا جن میں النصرہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

دارالحکومت دمشق کے مشرقی نواحی علاقوں میں بھی اسد کی فورسز نے باغیوں کے ایک سپلائی رُوٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں حکومتی فورسز کو لبنان کی حزب اللہ کی حمایت حاصل تھی۔

النصرہ فرنٹ کو باغی گروپوں میں سب سے مؤثر خیال کیا جاتا ہے۔ یہ گروہ حکومتی اہداف کے خلاف متعدد خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ سے تعلق کی بنیاد پر اس گروہ کو دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست میں شامل کر رکھا

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں