اردو
Wednesday 22nd of January 2025
  
0
نفر 0

قرآن رہتي دنيا تک کے ليۓ رہنما ہے

چناچہ يہ کفار کي بدبختي تھي کہ يہ سب کچھ جاننے کے باوجود وہ اپني ضد اور مادي فوائد کے لالچ ميں اسلام کي دولت سے محروم رہے- حضورصلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم چونکہ اللہ تعاليٰ کے آخري نبي ہيں جن کي نبوت قيامت تک قائم  رہے گي ' چنانچہ ان کو معجزہ بھي ايسا ديا گيا جو قيامت تک رہے گا اور اس کو  نہ صرف آج بلکہ قيامت تک ہر دور ميں پرکھا جا سکتا ہے-

يہ حقيقت ہے کہ جوں جوں زمانے نے ترقي کي ہے ويسے ہي قرآن مجيد کي حقانيت واضح ہوتي چلي گئي ہے، تمام مفسرين نے اپنے اپنے زمانے کے علم اور ترقي کے اعتبار سے قرآن مجيد کو سمجھا اور اس کي تفسير لکھي کيونکہ علم اللہ تعاليٰ کي دين ہے وہ انسان کو جس قدر چاہتاہے کسي چيز کے بارے ميں علم عطافرماتا ہے'جيسے کہ فرمان باري تعاليٰ ہے:

( وَلاَيُحِيطُوْنَ بِشَيْئٍ مِّنْ عِلْمِہ اِلَّابِمَا شَآءَ )

'' وہ اس کي معلومات ميں سے کسي چيز پر دسترس حاصل نہيں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسي قدر معلوم کرا ديتا ہے )''

بے شک قرآن سائنس کي کتاب نہيں ہے ،مگر کئي سائنسي حقائق جو اس کي آيا ت ميں بعض مقامات پر انتہائي جامع اور کہیں اشارةً بيان کيے گئے ہيں صر ف بيسويں صدي کي ٹيکنالوجي اور سائنسي علوم کے فروغ کي مدد ہي سے ان کا مفہوم) کسي حد تک( واضح ہو سکا ہے- قرا ن حکيم کے نزول کے وقت ان کے اصل معاني متعين کرنا ناممکن تھا' يہ مزيد ايک ثبوت ہے کہ قرآن خدا کا کلام ہے-قرآن حکيم کو بطور ايک سائنسي معجزہ 'سمجھنے کے ليے ہميں نزول ِ قرآن کے وقت کي سائنسي حالت پر نگاہ ڈالني ہو گي-

ساتويں صدي عيسوي ميں جب قرآن کا نزول ہوا ،عرب معاشرے ميں سائنسي معلومات کے حوالے سے بہت سارے توہماتي اور بے بنياد خيالات رائج تھے-ٹيکنالوجي اتني ترقي يافتہ نہيں تھي کہ يہ لوگ کائنات اور قدرت کے اسرار کو پرکھ سکيں لہٰذا عرب اپنے آباۆاجداد سے وراثت ميں ملے قصے کہانيوں پر يقين رکھتے تھے- مثال کے طور پر ان کا خيال تھا کہ زمين ہموار ہے اور اس کے دونوں کناروں پر اونچے پہاڑ واقع ہيں- يہ خيال کيا جاتا تھا کہ يہ پہاڑ ايسے ستون ہيں جنھوں نے آسمان کے قبے يا گنبد کو تھاما ہوا ہے-قرآن کے نزول کے ساتھ ہي عرب معاشرے کے ان تما م توہماتي خيالات کا قلع قمع ہو گيا-

سورة الر عد کي آيت 2ميں کہا گيا:

( اَللّٰہُ الَّذِيْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَِيْرَعَمَدٍ تَرَوْنَھَا…)

''اللہ وہي تو ہے جس نے ستونوں کے بغير آسمان جيسا کہ تم ديکھتے ہو (اتنے)اُونچے بنائے....''

اس آيت نے اس خيال کي نفي کر دي کہ آسمان پہاڑوں کي وجہ سے بلندي پر قائم ہيں- قرآن اس وقت نازل ہوا جب لوگ فلکيا ت (Astronomy) طبيعيات (Physics) يا حياتيات (Biology) کے متعلق بہت کم جانتے تھے- يہ وہ مضامين ہيں جن سے کائنات کي تخليق ،انسان کي تخليق،فضا کي ساخت ،زمين پر زندگي کو ممکن بنانے والے نازک تناسب جيسے موضوعات کے بارے ميں بنيادي معلومات ملتي ہيں- 


source : http://urdu.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام جواد کے نام امام رضا کا ایک اہم خط
علوم قرآن سے کيا مراد ہے؟
شیر خدا کا شیر بس عباس علمدار(ع)
انبیاء کی خصوصیات
حضرت علی(ع) کی مادر گرامی حضرت فاطمہ بنت اسد تین ...
رجب 25شھادت امام موسی کاظم علیہ السلام
محرم الحرام اور وحدت مسلمین
جواني کي فرصت اور غنيمت
کیا حدیث قرآن کی مخالف ہے؟
بميں گھر کے اندر حسيني ماحول بنانا ہے

 
user comment