اردو
Saturday 21st of December 2024
0
نفر 0

اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں اور شیعوں کو ایام فاطمیہ(س) کا احترام کرنا ہو گا

اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں اور شیعوں کو ایام فاطمیہ(س) کا احترام کرنا ہو گا

آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان ایام میں امام زمانہ (س) اپنی والدہ کے غم میں عزادار ہیں لہذا جو شخص امام زمانہ(س) کا تابع ہونے کا دعویدار ہے اسے ان ایام کی نسبت بے توجہی نہیں کرنا چاہیے۔

اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں اور شیعوں کو ایام فاطمیہ(س) کا احترام کرنا ہو گا
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے ایک پیغام جاری کر کے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ہمیں اس سال ایام فاطمیہ(س) جو غالبا عید نوروز سے ٹکرا رہے ہیں کا خاص طور پر احترام کرنا ہو گا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں رسول اسلام (ص) کی اس حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جس میں آپ نے فرمایا کہ ''فاطمہ میرا ٹکڑا ہے جس نے اسے اذیت کی اس نےمجھے اذیت کی ‘‘ کہا عید نوروز اس سال ایام فاطمیہ (س) میں واقع ہے اس وجہ سے عید کی خوش منانے کے بجائے فاطمہ زہرا(س) کی دردناک شہادت کے غم میں عزاداری منائی جائے گی۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان ایام میں امام زمانہ (س) اپنی والدہ کے غم میں عزادار ہیں لہذا جو شخص امام زمانہ(س) کا تابع ہونے کا دعویدار ہے اسے ان ایام کی نسبت بے توجہی نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے تمام شیعوں اور اہلبیت(ع) کے ماننے والوں کو نصیحت کی ہے کہ ان ایام کی حرمت کا خیال رکھیں اور عید کی مناسبت سے کوئی ایسا کام انجام نہ دیں جس کی وجہ سے اس شکستہ پہلو بی بی کا دل دکھے۔
اس مرجع تقلید نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خداوندعالم قیامت میں اس شکستہ پہلو بی بی اور ان کے فرزند ارجمند حضرت حجت(ع) کی شفاعت ان کے چاہنے والوں اور عاشقوں کے شامل حال فرمائے گا۔

source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زیارت شاہ عبدالعظیم
امامت، خدا کا عہد
اهميت نهج البلاغه
امر بالمعروف اور نہی ازمنکر کا طریقہ
عید الفطر اور عید قربان کی نماز
'' قرآن کریم میں قَسَموں (OATHS)کی أنواع ''
نہج البلاغہ کی شرح
قرآن کی روشنی میں ماہ رمضان اور روزه کی فضیلت
کیا غدیر کے دن صرف اعلان ولایت کیا گیا؟
خدا کے پیارے نبی کے چچا ، امیر حمزہ امیر حمزہ۔

user comment