اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرائن کی ایک خاتون نے ایران کے شہر مازندران کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام قبول کر لیا۔
''وزنیکا‘‘ نامی یہ جوان خاتون جس نے حالیہ دنوں میں گریجویشن کیا ہے نے گزشتہ روز اپنے منگیتر اور اس کے اہل خانہ کے ہمراہ مازندران میں آیت اللہ نور اللہ طبرسی کے دفتر میں حاضر ہو کر شہادتین زبان پر جاری کی اور مذھب تشیع میں داخل ہونے کا شرف حاصل کیا۔
ورنیکا نے شیعہ ہونے کے بعد اپنا نام مریم انتخاب کیا اور کہا: میں شیعہ مذہب کا مطالعہ کرنے کے بعد شیعہ ہوئی ہوں میں اس بات کو ثابت کر چکی ہوں کہ محمد مصطفیٰ (ص) اللہ کے رسول ہیں اور علی (ع) ان کے بعد جانشین برحق۔ میں پیغمبر اسلام(ص) پر ایمان لانے کے بعد علی (ع) پر ان کا وصی ہونے کے عنوان سے ایمان لاتی ہوں، میں قیامت پر یقین رکھتی ہوں خدا کی عدالت اور امیر المومنین (ع) کی امامت پر ایمان رکھتی ہوں اور اسلامی مذاہب میں سے صرف شیعہ مذہب کا انتخاب کرتی ہوں۔
رپورٹ کے مطابق اس تازہ مسلمان شدہ خاتون نے مزید کہا کہ میں گواہی دیتی ہوں کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اللہ کے رسول ہیں، اور آخری نبی ہیں ان کے بعد کوئی نبی نہیں ہے میں ان کے بعد ۱۲ اماموں جن میں پہلے حضرت علی (ع) اور آخری حضرت مھدی (عج) ہیں کو پیغمبر اسلام کا جانشین سمجھتی ہوں ان کی اطاعت کو واجب اور ان کے حکم کو اللہ کا حکم جانتی ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
source : www.abna.ir