اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

جشن ولادت باقر العلوم (ع) / اقوام حکیمانہ باقر العلوم (ع)

جشن ولادت باقر العلوم (ع) / اقوام حکیمانہ باقر العلوم (ع)

آج یکم رجب المرجب، خاندان عصمت و طہارت کے ساتویں اور آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ شیعیان جہان کے پانچویں امام حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی تاریخ ہے۔ فرزندرسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام یکم رجب ستاون ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کا علم و فضل، زباں زد عام وخاص تھا، آپ تمام ہاشمیوں، علویوں اور فاطمیوں کے متفق علیہ پیشوا و امام تھے۔آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علم و شجاعت اور تقوے وپرہیزگاری کا وارث سمجھا جاتا تھا۔فرزندرسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن ومسرت کا سماں ہے۔ایران کے مختلف شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات پرگذشتہ رات سے ہی محفل مقاصدہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر طرف چراغانی کی گئی ہے اور محبان اہلبیت اطہار علیھم السلام آپ(ع) کی شخصیت کو تہ دل سے نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام مشہدالمقدس میں واقع حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام اور معصومہ قم کے نام سے معروف حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم مطہر پر منعقد ہوئے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ آئی آر آئی بی بھی تمام مسلمانوں اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو فرزندرسول حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت آپ سب خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

آپ کا نام محمد (ع) تھا اور باقر لقب، بارہ اماموں میں یہ خصوصیت آپ ہی کو حاصل ہے کہ آپ کا سلسلہ نسب ماں اور باپ دونوں طرف سے رسول اکرم (ص) تک پہنچتا ہے، آپ کی ولادت روز جمعہ یکم رجب 57ھ میں ہوئی، آپ 3 برس کے تھے کہ امام حسین (ع) نے مدینہ سے سفر کیا، اس کمسنی میں راستے کی تکلیفیں اور کربلا کے مصائب کو برداشت کیا، 38 برس کی عمر مبارک تھی کہ جب آپ کے والد گرامی امام زین العابدین (ع) کی وفات ہوئی، اہلبیت (ع) کے مخصوص علوم کی کتابیں آپ کے سپرد ہوئیں پھر امام نے ضروری وصیتیں کیں، اب امامت کی ذمہ داریاں امام محمد باقر (ع) پر آئیں اس دور میں سلطنت بنی امیہ کی بنیادیں ہل رہی تھیں جس کی وجہ سے آپ کو خلق خدا کی اصلاح و ہدایت کا کچھ زیادہ موقعہ مل گیا۔

امام محمد باقر (ع) کے زمانے میں جب حالات سازگار ہوئے تو علوم اہلبیت (ع) کا دریا پوری طاقت کے ساتھ امنڈا اور ہزاروں پیاسوں کو سیراب کرتا ہوا دنیا میں پھیل گیا جس کی وجہ سے آپ کا لقب باقر مشہور ہوا جس کا معنیٰ اندرونی باتوں کو ظاہر کرنے والا ہے، آپ سے علوم اہلبیت (ع) حاصل کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچی ہوئی تھی ایسے افراد بھی آپ سے علمی فیوض حاصل کرتے تھے جو عقیدۃً شیعہ نہ تھے بلکہ اہل سنت کے بلند مرتبت علماء بھی آپ سے علمی استفادہ کرتے تھے، آپ کے اخلاق ایسے تھے کہ دشمن بھی قائل تھے چنانچہ ایک شخص اہل شام میں سے مدینہ میں قیام رکھتا تھا اور اکثر محمد باقر (ع) کے پاس آکر بیٹھا کرتا تھا، اس کا بیان تھا کہ مجھے اس گھرانے سے ہرگز کوئی خلوص و محبت نہیں مگر آپ کے اخلاق کی کشش کی وجہ سے میں آپ کے پاس آنے اور بیٹھنے پر مجبور ہوں۔

آپ کے زمانے تک حکومت کی طرف سے کوئی اپنا سکّہ نہیں بنایا گیا تھا، رومی سلطنت کے سکّے اسلامی حکومت میں رائج تھے، ولید بن عبدالملک کے دور میں سلطنت شام اور سلطان روم کے درمیان اختلاف ہوگیا جس میں رومی سلطنت نے دھمکی دی کہ وہ اپنے سکّوں پر رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کے الفاظ کندہ کرائے گا، جس کو سن کر ولید بن عبدالملک سخت پریشان ہوا اور سمجھ نہ سکا کہ کیا کرے، تو امام محمد باقر (ع) نے ولید کو مشورہ دیا کہ مسلمانوں کو خود اپنا سکّہ ڈھالنا چاہیئے، امام کی اس تجویز کو تسلیم کیا گیا اور پہلی مرتبہ مسلمان حکومت کا سکّہ وجود میں آیا۔

اقوام حکیمانہ باقر العلوم (ع)

*جو شخص کسی مسلمان کو دھوکہ دے یا ستائے وہ مسلمان نہیں۔

* یتیم بچوں پر ماں باپ کی طرح مہربان رہو۔

* بدترین شخص وہ ہے جو اپنے کو بہترین شخس ظاہر کرے۔

* صلہ رحم گھروں کی آبادی اور طول عمر کا باعث ہے۔

* سلام اور خوش گفتاری گناہوں سے بخشش کا باعث ہے۔

* بڑے گناہوں کا کفارہ بیکسوں کی مدد اور غریبوں کی دلجوئی میں ہے۔

* سب سے بڑی طاقت خواہشات نفسانی پر غلبہ پالینا ہے۔

* ایک دوسرے کی مدد کی توفیق سے بڑھ کر کوئی عافیت نہیں۔

* کم عقلی سے بڑھ کر کوئی مصیبت نہیں اور اعتقاد کی کمی سے بڑھ کر کوئی کم عقلی نہیں۔

* قرض کم کرو تاکہ آزاد رہو، گناہ کم کرو تاکہ موت میں آسانی ہو۔

کاہلی سے بچو، کاہل اپنے حقوق ادا نہیں کرسکتا۔

* تم میں سب سے زیادہ عقلمند وہ ہے جو نادانوں سے فرار کرے۔

* جس معاملے میں پوری واقفیت نہیں اس میں دخل مت دو ورنہ برے اور بدکردار لوگ تمہیں ملامت کا نشانہ بنائیں گے۔

* ناگہانی حادثات سے بچانے والی کوئی چیز دعا سے بہتر نہیں۔

* ظلم فوری عذاب کا باعث ہے۔

* لوگوں سے معاشرت نصف ایمان ہے اور ان سے نرم برتاؤ آدھی زندگی۔

* ہمیشہ لوگوں سے سچ بولو تاکہ سچ سنو۔

* جو خود ستائی کرتا ہے اپنے آپ کو خوار کرتا ہے۔

* خداوند مظلوموں کی فریاد سنتا ہے اور ستمگاروں کی تاک میں ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نبی اکرم (ص) کے کھانا کھانے اور آرائش کے آداب
اعلي خاندان کي اعتقادي ضرورت
اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ ۶۔ همیں ...
اھل بيت کے فضائل اور قرآن
شب قدر شب امامت و ولایت ہے
حضرت مختار کے مختصر خاندانی حالات
مسز فاطمہ گراہام نے جعفري مذہب ميں اپني موجودگي ...
امام رضا علیہ السلام کی زندگی پر ایک مقدمہ
عید نوروز کی تاریخ
امام کے بارے میں وضاحت

 
user comment