براہ کرم انتظار کریں

امام کی معرفت سے کیا مراد ہے؟

علیکم السلامامام کو دو طرح سے پہچانا جاتا ہے ایک یہ کہ امام کون ہیں؟ دوسرا یہ کہ امام کیا ہیں؟ پہلے سوال کے جواب میں جب انسان امام کی تاریخ اور سوانح عمری پڑھتا ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ امام کون ہیں؟ یہ بھی ایک طرح کی معرفت ہے۔ لیکن دوسرے سوال کے جواب میں انسان کو تاریخ پڑھنے کے علاوہ یہ درک کرنا ہو گا کہ امام کیا ہیں؟ امام کا مقام کیا ہے؟ امام کس کے نمائندہ ہیں اور کس کام کے لیے آئے ہیں؟ یہ معرفت باطنی اور قلبی معرفت ہے نا کتابوں سے حاصل کی ہوئی۔ کتابیں اس معرفت کا ذریعہ بن سکتی ہیں لیکن اصل وہ نہیں ہے کہ انسان ان کے سلسلے میں معلومات جمع کریں بلکہ اصل یہ ہے کہ انسان باطنی طور پر امام کو امام سمجھے انہیں اپنے اوپر ناظر جانے انہیں اپنے اعمال اور کردار پر ناظر سمجھے جب ہم اس طیز کا ادراک کر لیں گے تو ہم یہ کوشش کریں گے کہ اپنے اعمال اور کردار کو ان کے اعمال و کردار سے تطبیق دیں اور ان کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی میں ہر قدم اٹھائیں۔ یہ امام کی حقیقی معرفت ہے جو انسان کو امام سے قریب کرتی ہے اور پھر اللہ کی قربت کا سبب بنتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں