براہ کرم انتظار کریں

سعودی عرب میں شیعہ جوان کی دلسوز شہادت

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے شہر العوامیہ میں ایک شیعہ جوان کو شہید کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے شہر العوامیہ میں ایک شیعہ جوان کو شہید کئے جانے کی خبر دی ہے۔
بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ آج بروز سنیچر سعودی عرب کی پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے القطیف کے علاقے العوامیہ میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کی وجہ سے ایک شیعہ جوان شہید اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق کافی دیر تک فائرنگ کی آواز آتی رہی اور سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر بھی گھروں کے اوپر پرواز کرتے رہے۔
سوشل نٹ ورک کے ذریعے بھی سعودی باشندوں نے آل سعود کے مزدوروں کے ذریعے ہوئے اس حملے میں ''علی ابو عبد اللہ ‘‘ نامی ایک شیعہ جوان کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
العوامیہ سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی دستوں نے پہلے تمام راستوں کو سیل کیا اس کے بعد چند گھروں پر حملہ کیا۔

 

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں