براہ کرم انتظار کریں

انقلاب مصر کی چوتھی سالگرہ پر مظاہروں کی کال

مصر میں اخوان المسلمین کی حامی تنظیموں اور دیگر گروہوں نے انقلاب مصر کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ملک گیر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اخوان المسلمین کی حامی جماعتوں کے اتحاد نے سنیچر کو ایک بیان میں اپنے سبھی حامیوں سے کہا ہے کہ وہ پچیس جنوری کو مصری انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں ریلیاں نکاليں۔ مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے جانشین عمادعبدالغفور کی جماعت حزب الوطن نے بھی سنیچر کو اپنے بیان میں مرسی کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ اتوار کو نکالی جانےوالی ریلیوں میں شرکت کریں۔ بیان میں اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ پرامن مظاہرے اور ریلیا نکالنا عوام کا حق ہے مصری عوام سے کہاگیا ہے کہ مظاہروں اور ریلیوں کے دوران ہر قسم کے تشدد آمیز اقدامات سے گریز کیا جائے اور کسی کی بھی املاک کونقصان نہ پہنچے۔

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں