اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

داعش کا قبرستان کہاں

داعش کا قبرستان کہاں

کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کے گورنر نے کہا ہے کہ فوج نے داعش کے ستّردہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے - عراق کے صوبے صلاح الدین کے گورنر رائد الجبوری نے جمعے کو کہا کہ عراقی فوج نے بیجی کےعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی غرض سے ایک بڑے آپریشن کے دوران چالیس بموں کو ناکارہ بنادیا اور ستّر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- عراق کے صوبے صلاح الدین کے گورنر نے کہا ہے کہ بیجی سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا تاکہ ان علاقوں کا فوج کے زیر کنٹرول س زیر بیجی کی آئیل ریفائنری کے درمیان رابطہ قائم ہوسکے- الجبوری کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیاہے کہ المیادین ٹی وی چینل نے اپنی بریکنگ نیوز میں خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے بیجی شہر کو ایک بار پھر داعش دہشت گردوں کے تسلط سے آزاد کرالیا ہے۔ داعش نے بیجی پر حملہ کرکے دوسری بار اس پر قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوجیوں نے داعش کے خلاف وسیع کاروائی انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر اس علاقے کوآزاد کرالیا- دوسری جانب عراق کی عوامی رضا کار فورس نے موصل ڈیم کے شمال میں واقع دو دیہاتوں اور "وانہ" کے علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے۔ ادھرعراق کےصوبے دیالہ کے گورنر عامر الجمعی نے جمعرات کو کربلا میں عراق کے مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے عبدالمھدی کربلائی کے ساتھ ملاقات میںاس صوبے میں امن و امان کی برقراری کے لئےمراجع کرام کی کوششوں کی قدردانی کی۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وہ احادیث جو حضرت معصومہ (س) سے منقول ہیں
جواں نسل اصلاح اور ہدایت کی روشن قندیل بنے
نہ اُنس و محبت ، نہ شوہر اور نہ
خدا کی معرفت اور پہچان
حضرت علی علیه السلام کی خلافت حدیث کی روشنی میں
خطبات امام حسین علیہ السلام ( شہادت یا واقعیت کا ...
نور عظمت حق
ا سلامی معاشرہ کی اخلاقی اور سیاسی خصوصیات
بعثت رسول کیوں؟
والدین کی خدمت بہترین جہاد ہے

 
user comment