اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

امام علی نقی (ع) کا یوم شہادت، سارا عالم سوگوار

آج بروز بدھ تین رجب المرجب مطابق بائیس اپریل دو ہزار پندرہ فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔
امام علی نقی (ع) کا یوم شہادت، سارا عالم سوگوار


آج بروز بدھ تین رجب المرجب مطابق بائیس اپریل دو ہزار پندرہ فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔


امام علی نقی علیہ السلام تین رجب سنہ 212 ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور اپنے وجود پرنور سے اس دنیا کو منور کیا۔ آپ نے اپنے والد ماجد امام محمد تقی جواد علیہ السلام کے زیرسایہ تربیت پائی اور ان کی شہادت کے بعد اسلامی معاشرے کی ہدایت و رہنمائی اور امامت کی اہم ذمہ داری سنبھالی۔ آپ کے مشہور القاب میں سے ایک ہادی یعنی ہدایت کرنے والا ہے۔ فرزند رسول حضرت امام علی نقلی علیہ السلام نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے اور اس کی اعلی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بے پناہ کوششیں انجام دیں۔ آپ اعتقادی، سماجی اور دیگر موضوعات پر مختلف نشستوں کا اہتمام کرتے تھے جن میں لوگوں کے سوالات اور شبہات کا جواب دیتے تھے۔ علم و ادب کے تشنہ افراد آپ کی نشستوں اور محفلوں میں حاضر ہوتے اور آپ کے دستر خوان علم سے فیض حاصل کرتے تھے- عوام میں آپ کی بےحد مقبولیت کی وجہ سے عباسی حکمران آپ سے حسد اور کینہ رکھتے تھے اور اسی لیے آخرکار آپ کو آج کے دن ایک سازش کے ذریعے شہید کر دیا گیا- ہم اس موقع پر اپنے تمام قارئین اور سامعین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا زندگی ...
احادیث حضرت علی (ع) کی اطاعت کو واجب بتاتی ہیں
کمال ایمان کے مراتب
اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ ۶۔ همیں ...
انسانی زندگی پر قیامت کا اثر
حضرت زینب (س) عالمہ غیر معلمہ ہیں
اہلِ حرم کا دربارِ یزید میں داخلہ حضرت زینب(ع) کا ...
لڑکیوں کی تربیت
جناب سبیکہ (امام محمّد تقی علیہ السلام کی والده )
عبادت،نہج البلاغہ کی نظر میں

 
user comment