اردو
Friday 15th of November 2024
0
نفر 0

دوسروں کا احترام کرو تاکہ آپ محترم ہوں

جب ہم چاہتے ہیں کہ کسی محفل یا معاشرے میں محبوب ہوں یا مقبول ہوں تو دوسروں پر اپنا اثر ڈالنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس طریقے سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ ہم بہتر طور پر دوسروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ ہم اس تحریر میں ان نکات کی طرف اشارہ کریں گے جو آپ کو بہتر انسان بننے میں مدد دیں گے اور ان باتوں کا خیال رکھ کر آپ بڑی آسانی سے اپنے ارد گرد موجود افراد میں محبوب اور مقبول بن سکتے ہیں ۔ حقیقت پسند رہی
دوسروں کا احترام کرو تاکہ  آپ محترم ہوں

جب ہم چاہتے ہیں کہ کسی محفل یا معاشرے میں محبوب ہوں یا مقبول ہوں تو دوسروں پر اپنا اثر ڈالنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس طریقے سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ ہم بہتر طور پر دوسروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ ہم اس تحریر میں ان نکات کی طرف اشارہ کریں گے جو آپ کو بہتر انسان بننے میں مدد دیں گے اور ان باتوں کا خیال رکھ کر آپ بڑی آسانی سے اپنے ارد گرد موجود افراد میں محبوب اور مقبول بن سکتے ہیں ۔
حقیقت پسند رہیں
کوشش کریں کہ جو کچھ آپ ہیں دوسرے کے سامنے اسی کو پیش کریں ۔ اصل چیز ہمیشہ اصل ہوتی ہے ، اگر دوسروں کے سامنے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں اور ہمیشہ سچ بولیں گے تو  وقت کے ساتھ لوگوں میں آپ کی قدر اور عزت و احترام میں اضافہ ہو گا ۔ اگر آپ خود اپنی اصل شخصیت کو چھپا رہے ہوں اور اس شخصیت کو پسند نہ کریں تو دوسروں سے کس طرح توقع کر سکتے ہیں کہ وہ  آپ کو پسند کریں ۔
دوسروں کو اہمیت دیں
اگر آپ دوسروں کو اہمیت نہ دیں تو کیسے آپ دوسروں سے پیار و محبت کی توقع کر سکتے ہیں ؟ آپ جس قدر دوسروں کی مدد کریں گے دوسرے بھی اسی طرح آپ کی مدد کو یاد رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر آپ کی مدد کے لیۓ تیار نظر آئیں گے ۔ آپ جتنا دوسروں میں پیار و محبت بانٹیں گے اتنا ہی آپ کو بھی پیار ملے گا ۔
دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کریں
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لوگ آپ کے کام کو بھول جاتے ہیں لیکن اس وقت کو یاد رکھتے ہیں جب آپ کی مدد کے باعث انہیں کسی مصیبت سے نجات ملتی ہے یا ان کا کوئی مسئلہ حل ہوتا ہے ۔


اپنے کاموں کو قبول کریں
کوئی بھی انسان جھوٹ بولنے والے کو پسند نہیں کرتا ہے ۔ آپ جس قدر بھی جھوٹے ہوں ، وقت گزرنے کے ساتھ  اصل حقیقت واضح ہو جاتی ہے ۔ اگر آپ کسی غلطی کے مرتکب ہوۓ ہیں تو اپنے اندر اتنی بہادری پیدا کریں کہ آپ اس غلطی کا سامنا کر سکیں ۔ جو انسان ڈرتا ہے اور حقیقت سے منہ موڑتا ہے ، اسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا ہے ۔ ( جاری ہے )

 


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حدیث قرطاس
غیبت بیماری کے اسباب اور اس کا علاج
قرآنی معلومات
دوسروں کا احترام کرو تاکہ آپ محترم ہوں
مومن کے لیے خدائی امداد
احسن انداز سے بات کرنا سیکھیں
انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا اجلاس، ...
اسلام میں مستورات کی رہنمائی
لڑکیوں کی تربیت
بدخلقي

 
user comment