نائجریا کے ایک سینئر شیعہ رہنما نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر میں بسنے والے تمام شیعہ مسلمانوں اور مظلوم قوموں اور حکومتوں کے لئے ایک رول ماڈل ہے.
يہ بات نائجيريا كے شيعہ رہنما ابراہيم زكزاكي نے مشہد ميں ايك مذہبي سيمينار كے شركا سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ سامراجي طاقتوں اور ظلم كے خلاف كھڑے ہونے والي ايراني قوم ايك بہترين مثال ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران ان تمام سامراجي طاقتوں كے سامنے ڈٹ كر كھڑا ہے جو كہ اسلامي نظام كو نقصان پہنچانے كا ارادہ ركھتي ہيں.
انہوں نے جوہري مذاكرات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ يہ ايران كي منطقي اور موثر مزاحمت ہے ايران اور گروپ 1+5 كے درميان ہونے والے معاہدے ميں ايران مغرب كے سامنے اپنے موقف پر ثابت قدم رہا.
ابراہيم زكزاكي نے كہا كہ تمام تكفيري دہشت گرد گروہوں كو امريكہ كي حمايت اور اسلام مخالف پاليسيوں كے تحت تشكيل ديا گيا ہے.
source : abna