
مسجد الحرام میں دسیوں حاجی جانبحق اور زخمی

مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام کے لیے جگہ جگہ لگائے گئے کرینوں نے اس بار حجاج کی ایک بڑی تعداد کی جانیں لے لیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق آج بروز جمعہ کو مسجد الحرام کے حاطے میں ایک کرین گرنے سے ۷۰ حاجی جانبحق ہو گئے ہیں جب
۔ مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام کے لیے جگہ جگہ لگائے گئے کرینوں نے اس بار حجاج کی ایک بڑی تعداد کی جانیں لے لیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق آج بروز جمعہ کو مسجد الحرام کے حاطے میں ایک کرین گرنے سے ۷۰ حاجی جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ ۱۵۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تیز آندھی کی وجہ سے مسجد الحرام کے احاطے میں لگے کرین گرنے سے پیش آئے اس افسوسناک حادثے میں جانبحق ہوئے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق ہندوستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے ہے جبکہ ایرانی زائرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کئی سالوں سے مکہ مکرمہ کو توسعہ دینے کے بہانے سے ایک جانب تمام اسلامی آثار کا نابود کر دیا گیا ہے اور دوسری جانب حجاج کے لیے جگہ جگہ مشکلات اور رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔
ذرائع :