اردو
Wednesday 25th of December 2024
0
نفر 0

صفائي پسندي تکلف نہيں ہے

آنحضرت بچپن سے ہي صفائي پسند تھے- مکہ اور قبائل عرب کے ديگر بچوں کے برخلاف آپ (ص) بڑے صاف ستھرے رہتے تھے- نوجواني، جواني اور پيري کے ايام ميں بھي ہميشہ سجے سنورے رہتے تھے اور صفائي کے بالکل پابند تھے- آپ (ص)کے گيسو جو گوش مبارک کو پہنچتے تھے بالکل صاف اور سنورے ہوئے ہوتے تھے، اسي طرح آپ (ص) کي ريش مبارک بھي منظم و معطر رہتي تھي- روايت م
صفائي پسندي تکلف نہيں ہے

آنحضرت بچپن سے ہي صفائي پسند تھے- مکہ اور قبائل عرب کے ديگر بچوں کے برخلاف آپ (ص) بڑے صاف ستھرے رہتے تھے- نوجواني، جواني اور پيري کے ايام ميں بھي ہميشہ سجے سنورے رہتے تھے اور صفائي کے بالکل پابند تھے- آپ (ص)کے گيسو جو گوش مبارک کو پہنچتے تھے بالکل صاف اور سنورے ہوئے ہوتے تھے، اسي طرح آپ (ص) کي ريش مبارک بھي منظم و معطر رہتي تھي- روايت ميں ہے کہ آپ (ص)کے بيت الشرف ميں ''آئينہ آب'' (شفاف پاني سے بھرا ہوا ايک ظرف) موجود تھا ''کان يسوي عمامتہ و لحيتہ اذا اراد ان يخرج اليٰ اصحابہ-'' آپ (ص) جب بھي مسلمانوں اور اپنے اصحاب کے درميان جانا چاہتے تھے تو اس آئينہ آب ميں ديکھ کر اپنے عمامہ اور محاسن مبارک کو منظم فرماتے تھے-  ہميشہ عطر کے ذريعہ خود کو معطر رکھتے تھے- اپني زاہدانہ زندگي کے باوجود جب بھي سفر پر جاتے تھے عطر اور کنگھي ساتھ ميں رکھتے- چونکہ اس زمانہ ميں مردوں ميں سرمہ لگانا رائج تھا لہٰذا سفر ميں سرمہ دان بھي ہمراہ رکھتے تھے- روزانہ متعدد بار مسواک کرتے تھے- دوسروں کو بھي پاک صاف رہنے، مسواک کرنے اور ظاہري شکل و صورت کو صاف ستھرا رکھنے کي ترغيب ديتے تھے- بعض لوگوں کا خيال خام يہ ہے کہ نظافت پسندي اور خود کو منظم رکھنا اسراف اور تجملانہ افراط کي صورت ميں ہي ممکن ہے- نہيں! ہرگز ايسا نہيں ہے- پيوند زدہ اور کہنہ لباس ميں بھي پاک صاف اور منظم رہا جاسکتا ہے- حضور اکرم (ص) کا لباس پيوند زدہ اور کہنہ ہي تھا ليکن وہي لباس صاف ستھرا بھي تھا- يہ باتيں معاشرت، نشست و برخاست، رفتار اور نظافت وغيرہ کے حوالے سے انتہائي اہميت کي حامل ہيں- يہ بظاہر تو چھوٹي چھوٹي باتيں ہيں ليکن بباطن انتہائي مؤثر ہيں-


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لعان
اقوال حضرت امام جواد علیہ السلام
الہی اور قرآنی نظام کا طلوع سحر
حکمت الٰہی
يہ بادِ صبا کون چلاتا ہے
پانچویں مجلس امام زمانہ
انبياء كرام (ع) سے مربوط قرآني آيات كے بعض صفات
مسلمانوں کو قرآن کي روشني ميں زندگي بسر کرني ...
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایانہ جائے گا
حقيقت شيعه شعيت کي حقيقت اور اس کي نشو و ...

 
user comment