اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

گناہان صغیرہ

ایک دن رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے ہمراہ ایک بےآب وگیاہ چٹیل میدان کی طرف روانہ ہوئے ۔ آپ جب وہاں پہنچے تو اپنے اصحاب کوحکم دیا کہ سب لوگ تھوڑی تھوڑی لکڑیاں لے آؤ ۔ اصحاب نے جواب دیا یارسول اللہ اس چٹیل میدان میں لکڑیاں کہاں ملیں گی ؟ آنحضرت نے فرمایا :تم می
گناہان صغیرہ

ایک دن رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے ہمراہ ایک بےآب وگیاہ چٹیل میدان کی طرف روانہ ہوئے ۔ آپ جب وہاں پہنچے تو اپنے اصحاب کوحکم دیا کہ سب لوگ تھوڑی تھوڑی لکڑیاں لے آؤ ۔ اصحاب نے جواب دیا یارسول اللہ اس چٹیل میدان میں لکڑیاں کہاں ملیں گی ؟

آنحضرت نے فرمایا :تم میں سے ہرکسی کے پاس جتنی بھی توانائي ہے اپنی توانائی کے مطابق ہی سہی لکڑیاں لے آئے ۔ اس واقعہ کوبیان کرتے ہوئے امام جعفرصادق علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ اصحاب پیغمبر لکڑیوں کی تلاش میں ادھر ادھر نکل گئے ۔ کچھ وقت گذرنے کے بعد ہرکوئی کچھ نہ کچھ لکڑیاں لے کرلوٹا اورحضرت ختمی مرتبت کے سامنے انھیں رکھ دیا  ۔ تھوڑی تھوڑی لکڑیاں اب دیکھنے میں بہت زیادہ ہوگئي تھیں ۔

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لکڑیوں کی طرف دیکھا اور فرمایا :جان لو کہ گناہ بھی اسی طرح ایک ایک کرکے زیادہ ہوجاتے ہيں ۔ اس کے بعد آپ نے وعظ ونصیحت کے عنوان سے اصحاب کوخطاب کرتے ہوئے فرمایا ! اپنے اپنے اعمال پر دھیان رکھو حتی چھوٹے چھوٹے اورمعمولی گنا ہ سے بھی پرہیزکرو ۔

اس کے بعد آنحضرت نےفرمایا :تمہارے تمام اعمال پرخواہ چھوٹے ہوں یا بڑے خداوندمتعال کی نظرہوتی ہے اوروہ سب کے سب تمہارے نامہ اعمال میں درج ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ قرآن کریم میں خداوندعالم کا ارشاد ہوتا ہے ہم تمہارے تمام اعمال کا محاسبہ کریں گے ۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اہداف بعثت انبیاء
معاد اور تخلیق کا فلسفہ
توحید و شرک کی حدود
اسلام پر موت کی دعا
صفات ثبوتی و صفات سلبی
تفکر خلافت کے پيروکاروں کي تعداد کيوں تفکر امامت ...
رسالت پر ایمان لانے کا تقاضا
وقف و وصل
شیعہ کبھی بھی پیغمبر اکرم (ص) کے اصحاب کو کافر ...
حقیقت مرگ

 
user comment