
یمن کے دارالحکومت پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری جاری

- اشاعت کی تاریخ: 2016-05-16 15:55:14
- دیکھنے کی تعداد: 1797
کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز تین بار یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے مندیہ پر بمباری کی ہے۔
کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز تین بار یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے مندیہ پر بمباری کی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے صوبہ حضرالموت میں یمنی فوج کے کمانڈر عبدالرحمن حلیلی کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں وہ بال بال بچ گئے تاہم ان کے چار محافظ شہید ہو گئے۔ عبدالرحمن حلیلی کا فوجی دستہ صوبہ حضرموت میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
دوسری جانب یمنی قبائل کے اتحاد اور حزب الحق پارٹی نے جنوبی یمن میں امریکی فوجی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبروں کے مطابق امریکہ نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر اپنے بیس ہیلی کاپٹر اور سو فوجیوں کو جنوبی یمن میں تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ امریکہ کے کئی طیارہ بردار جہاز اور دوسرے جنگی بیڑے بھی خلیج عدن میں یمن کے ساحلوں کے قریب لنگر انداز ہو گئے ہیں۔
ذرائع :