اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی حالت اچانک غیر ہوگئی، جس پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف 13 مئی سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجاً بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے کہ آج ان کی طبعیت اچانک غیر ہوگئی، جس پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس شوگر کے بھی مریض ہیں، ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق علامہ ناصر عباس اکیاسی روز سے بھوک ہڑتال پر تھے کہ آج ان کی اچانک طبیعت انتہائی غیر ہوگئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کر لیا۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف تیرہ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ان کی حالت غیر ہوچکی ہے۔
چند روز قبل علامہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ ہوئی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کی ٹیلیفونی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعوں کے جان و مال کو کھلے عام ضیاع کیا جا رہا ہے اور حکومت اس کے خلاف کوئی مناسب اقدام نہیں کر رہی ہے جب تک پاکستان میں شیعوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا جب تک ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔
source : abna24