، پاکستان کے مختلف شہروں کے عوام نے اس ملک کے شیعوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
اتوار کے روز پاکستان کے مختلف شہروں منجملہ کراچی، ملتان، اور لاہور کے عوام نے، دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
مظاہرے کے شرکاء نے حکومت اور تکفیریوں کے خلاف نعرے لگائے اور پاکستانی فوج اور پولیس پر، سیکورٹی کی فراہمی اور دہشت گردوں سے مقابلے میں ان کی ناتوانی کا الزام عائد کیا -
مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جیل میں قید شیعوں کو آزاد کرنے کے ساتھ ہی کراچی میں ہفتے کے روز دہشت گردانہ کاروائی کرنے والے عناصر کو گرفتار کرے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے-
واضح رہے کہ ہفتے کے روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس عزا پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں پانچ عزادار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں چار افراد سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔
رواں ماہ محرم کے دوران کراچی میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کی سترہ تاریخ کودہشت گردوں نے لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں ایک امام بارگاہ پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک بچہ شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
source : abna24